உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: جسپریت بمراہ کے بعد ایک اور گیند باز ہوا زخمی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے بڑھی ٹینشن

    IND vs SA: جسپریت بمراہ کے بعد ایک اور گیند باز ہوا زخمی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے بڑھی ٹینشن (BCCI Twitter)

    IND vs SA: جسپریت بمراہ کے بعد ایک اور گیند باز ہوا زخمی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے بڑھی ٹینشن (BCCI Twitter)

    India vs South Africa 3rd Indore T20: جسپریت بمراہ کی چوٹ کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم پہلے ہی پریشان ہے۔ ایسے میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ارشدیپ کی پیٹھ کی پریشانی نے ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کی پریشانی ضرور بڑھا دی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان نے پہلے دو میچ جیت کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے جس پلیئنگ الیون کو بتایا اس نے یقینی طور پر ٹیم انڈیا کی فکر بڑھا دی ہے۔ ہندوستان نے سیریز جیت لی ہے۔ اس کے پیش نظر کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔ یہ دونوں اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں اور دونوں اب آسٹریلیا میں سیدھے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے ۔

      لیکن، راہل - وراٹ کے علاوہ اس میچ میں ایک اور کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور یہی ہندوستان کی پریشانی میں اضافہ کی وجہ ہے۔ دراصل بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ یہ میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ ٹاس جیتنے کے بعد کپتان روہت شرما نے بتایا کہ ارشدیپ کی پیٹھ میں پریشانی ہے، اس لئے وہ یہ میچ نہیں کھیل رہے ہیں ۔ حالانکہ روہت نے ارشدیپ کی چوٹ کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں دی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع کو آسٹریلیا جانے سے پہلے دینا ہوگا ایک اور ٹیسٹ، جانئے کب ٹیم سے جڑپائیں گے؟


      انہوں نے اتنا کہا کہ ارشدیپ کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی پیٹھ میں درد کی شکایت کی تھی۔ اس وجہ سے انہیں اس میچ میں احتیاط کے طور پر نہیں کھلایا گیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے یہ ٹیم انڈیا کا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ نہیں کھیل رہے ہیں، جب کہ تینوں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: روہت کے نشانے پر بابر کا ریکارڈ، دھونی پیچھے چھوٹے، کوہلی سے پار نہیں پا سکے محمد رضوان


      جسپریت بمراہ کی چوٹ کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم پہلے ہی پریشان ہے۔ ایسے میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ارشدیپ کی پیٹھ کی پریشانی نے ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کی پریشانی ضرور بڑھا دی ہے۔ بمراہ کی غیر موجودگی میں ارشدیپ کو ڈیتھ اوورز کے ماہر گیند باز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حالانکہ آخری میچ میں ارشدیپ کافی مہنگے ثابت ہوئے تھے ۔ انہوں نے 4 اوورز میں 62 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

      تاہم انہوں نے ترواننت پورم ٹی ٹوینٹی میچ میں اچھی گیند بازی کی تھی اور 32 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں تینوں وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ ارشدیپ نے اسی سال ٹی 20 میں ڈیبیو کیا ہے اور اب تک کھیلے گئے 13 ٹی 20 میچوں میں 19 وکٹ لئے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: