உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ind vs SA: مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی سے نہیں ہوا جو کام ، روہت شرما نے وہ کردیا دکھایا

    Ind vs SA: مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی سے نہیں ہوا جو کام ، روہت شرما نے وہ کردیا دکھایا ۔ تصویر :  AP

    Ind vs SA: مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی سے نہیں ہوا جو کام ، روہت شرما نے وہ کردیا دکھایا ۔ تصویر : AP

    Ind vs SA 2022: ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جیت کر برتری حاصل کر لی ہے ۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے ایل راہل اور سوریہ کمار یادو کی طوفانی بلے بازی کی بدولت 3 وکٹوں پر 237 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 3 وکٹوں پر 221 رنز ہی بنا سکی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جیت کر برتری حاصل کر لی ہے ۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے ایل راہل اور سوریہ کمار یادو کی طوفانی بلے بازی کی بدولت 3 وکٹوں پر 237 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 3 وکٹوں پر 221 رنز ہی بنا سکی۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے 16 رنز سے میچ جیتتے ہی ایک خاص کارنامہ انجام دیدیا ۔

       

       

      یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی نے لائیو میچ میں کیا کچھ ایسا .... جیت لیا لوگوں کا دل، دیکھئے وائرل ویڈیو


      سیریز جیتنے کے ارادے سے اتری ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شاندار بلے بازی کی بنیاد پر میچ جیت لیا۔ کے ایل راہل اور کپتان روہت شرما نے 96 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کی۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو، وراٹ کوہلی اور دنیش کارتک نے آخر میں آکر ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچادیا ۔ راہل نے 28 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ سوریہ کے بلے سے 22 گیندوں پر 61 رنز کی طوفانی اننگز دیکھنے کو ملی جب کہ وراٹ نے 49 اور روہت نے 43 رنز بنائے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: انگلینڈ سے ہار کے بعد پاکستانی بلے باز نے شیئر کیا ویڈیو، کہا: ہماری صحت بگڑ سکتی ہے


      روہت نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے ساتھ ہی ایک خاص کامیابی حاصل کرلی۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف گھر پر ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل سیریز جیتنے والے پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں ۔ اس سے پہلے مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی یہ کام کرنے میں ناکام رہے تھے۔

      2015 میں دھونی کی کپتانی میں ہندوستان مہمان ٹیم کے خلاف 0-2 سے ہار گیا تھا۔ 2019 میں وراٹ کی کپتانی میں سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔ جنوبی افریقہ اس سال جون میں سیریز 2-2 سے برابر کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ اس وقت ہندوستان کی کپتانی ریشبھ پنت کے ہاتھوں میں تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: