ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان – سری لنکا ٹی 20 سیریز : بارش کی وجہ سے گوہاٹی میچ رد ، شائقین شدید مایوس

گواہاٹی پچ کو سکھانے کی پوری کوشش کی گئی اور بال سکھانے والے ہیئر ڈرائیر کا بھی استعمال کیا گیا ۔

  • Share this:
ہندوستان – سری لنکا ٹی 20 سیریز : بارش کی وجہ سے گوہاٹی میچ رد ، شائقین شدید مایوس
گواہاٹی پچ کو سکھانے کی پوری کوشش کی گئی اور بال سکھانے والے ہیئر ڈرائیر کا بھی استعمال کیا گیا ۔

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی۔20 مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا اور اسے رد کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں کافی وقت سے منتظر شائقین کو شدید مایوسی ہوئی ۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ رد ہونے کے بعد اب دونوں ٹیمیں اندور روانہ ہوں گی ، جہاں دوسرا میچ سات جنوری کو کھیلا جائے گا ۔


بتادیں کہ گواہاٹی پچ کو سکھانے کی پوری کوشش کی گئی اور بال سکھانے والے ہیئر ڈرائیر کا بھی استعمال کیا گیا ۔ اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دنیا بھر کے فینس سب سے امیر بورڈ کو ٹرول کرنے لگے ۔ بتادیں کہ امپائروں نے رات 9 بج تک 30 منٹ پر آخری مرتبہ میدان کا معائنہ کیا اور پھر میچ کو رد کرنے کا اعلان کردیا ۔




میچ رد ہونے کے بعد سابق کرکٹرس بھی کافی مایوس نظر آئے ۔ گوتم گمبھیر ، وی وی ایس لکشمن جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں نے آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کی خراب تیاریوں کی تنقید کی ۔

خیال رہے کہ ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ تاہم بارش کی وجہ سے یہ میچ نہیں ہوسکا ۔ تین میچوں کی سیریز کا اب دوسرا میچ اندور میں کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ سات جنوری کو کھیلا جائے گا ۔
First published: Jan 05, 2020 11:33 PM IST