IND vs SL: فیصلہ کن جنگ میں پانڈیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا کرے گی پہلے بلے بازی، جانئے پلیئنگ الیون
IND vs SL: فیصلہ کن جنگ میں پانڈیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا کرے گی پہلے بازی بازی، جانئے پلیئنگ الیون (Screengrab)
India vs Sri Lanka: سیریز کا تیسرا میچ دونوں ٹیموں کے لئے کافی اہم ہے۔ دراصل تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جو بھی ٹیم جیتے گی، اس کا سیریز پر قبضہ ہوجائے گا۔ فی الحال دونوں ٹیمیں جاری سیریز میں 1-1 سے برابری پر چل رہی ہیں۔
نئی دہلی : ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتہ کو راجکوٹ کے سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس دلچسپ میچ میں ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ شام سات بجے سے شروع ہوگا۔
سیریز کا تیسرا میچ دونوں ٹیموں کے لئے کافی اہم ہے۔ دراصل تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جو بھی ٹیم جیتے گی، اس کا سیریز پر قبضہ ہوجائے گا۔ فی الحال دونوں ٹیمیں جاری سیریز میں 1-1 سے برابری پر چل رہی ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اس دلچسپ میچ میں ہندوستانی ٹیم کو دو رنز سے جیت ملی تھی۔ ممبئی میں شکست کے بعد سری لنکائی ٹیم نے پونے میں زبردست واپسی کی اور ہندوستانی ٹیم کو 16 رنز سے شکست دی۔ دراصل پونے میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ وہیں 207 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز ہی بنا سکی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔