உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ind vs SL: ہندوستان کی لگاتار دوسری ہار، سنسنی خیز میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹوں سے ہرایا

    Ind vs SL: ہندوستان کی لگاتار دوسری ہار، سنسنی خیز میچ میں سری لنکا نے چھ وکٹوں سے ہرایا (AP)

    Ind vs SL: ہندوستان کی لگاتار دوسری ہار، سنسنی خیز میچ میں سری لنکا نے چھ وکٹوں سے ہرایا (AP)

    Ind vs SL T20i Asia Cup-2022: ایشیا کپ 2022 کا تیسرا سپر فور میچ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ اس سنسنی خیز میچ میں ہندوستانی ٹیم کو آخری اوور میں چھ وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ 2022 کا تیسرا سپر فور میچ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ اس سنسنی خیز میچ میں ہندوستانی ٹیم کو آخری اوور میں چھ وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ دراصل بلیو آرمی کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف سری لنکائی ٹیم نے ایک گیند باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

      مخالف ٹیم کی جانب سے پتھم نسانکا اور کشل مینڈس نے شاندار نصف سنچری کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ نسانکا نے ٹیم کیلئے 37 گیندوں میں 52 رنز بنائے۔ ساتھ ہی مینڈس بھی 37 گیندوں پر 57 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ بھانوکا راجا پکشے نے 17 گیندوں پر ناٹ آوٹ 25 اور کپتان داسن شناکا نے 18 گیندوں پر ناٹ آوٹ 33 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلادی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے پاکستان کے خلاف والی غلطی سری لنکا کے ساتھ دوہرائی، 7 گیند میں کوہلی ۔ راہل لوٹے


      اس سے پہلے ٹاس ہر کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے آٹھ وکٹوں پر 173 رنز بنائے ۔ ہندوستانی ٹیم کی شروعات کچھ اچھی نہیں رہی اور اس کو پہلاجھٹکا کے ایل راہل کی شکل میں جلد ہی لگ گیا ۔  راہل صرف چھ رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ ہندوستان کو دوسرا جھٹکا 13 رنز کے مجموعی اسکور پر لگا ۔

      اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور روہت شرما نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور اسکور کو 100 کے پار پہنچا یا ۔ تاہم 72 رنز بناکر روہت شرما آوٹ ہوگئے ہیں ۔ انہون نے 41 گیندوں کی اپنی اننگز کے دوران پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ روہت کے آوٹ ہونے کے بعد جلد ہی سوریہ کمار بھی آوٹ ہوگئے ۔ سوریہ کمار یادو نے 29 گیندوں پر 34 رنز بنائے ۔ اس کے بعد ریشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا نے اننگز کو آگے بڑھایا ، مگر پانڈیا ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ۔ ہاردک پانڈیا 17 رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ارشدیپ کا سوشل میڈیا ٹرولنگ پر آیا پہلا رد عمل، جانئے تیز گیندباز نے کیا کہا؟


      اس کے بعد ریشبھ پنت نے کچھ شارٹس کھیلے ، مگر وہ بھی زیادہ کچھ نہیں کرسکے اور 17 رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔ آخر میں اشون نے سات گیندوں پر 15 رنز بناکر ٹیم کے اسکور کو 173 رنز تک پہنچایا ۔ اس کے علاوہ دیپک ہوڈا نے تین اور ارشدیپ سنگھ نے ایک رن بنائے ۔

      اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ روہت شرما نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ۔ لیگ اسپنر روی بشنوئی کی جگہ آف اسپنر آر اشون کو موقع دیا گیا ۔ وہیں سری لنکا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ پچھلے میچ کی اپنی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتری ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: