ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان سے ٹی 20 سیریز ہارنے کے بعد سری لنکا کے کپتان ملنگا نے کیا بڑا فیصلہ ، کہی یہ بات

سری لنکا کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان لست ملنگا نے کہا کہ سری لنکائی گیند باز مخالف ٹیم کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ، جبکہ بلے باز مقابلہ کے لئے 170 رنز بنانے میں ناکام رہے۔

  • Share this:
ہندوستان سے ٹی 20 سیریز ہارنے کے بعد سری لنکا کے کپتان ملنگا نے کیا بڑا فیصلہ ، کہی یہ بات
سری لنکا کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان لست ملنگا نے کہا کہ سری لنکائی گیند باز مخالف ٹیم کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ، جبکہ بلے باز مقابلہ کے لئے 170 رنز بنانے میں ناکام رہے۔

سری لنکا کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان لست ملنگا (Lasith Malinga) نے کہا کہ وہ ہندوستان کے خلاف دو صفر سے شکست کے بعد ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے لئے تیار ہیں ۔ ہندوستان سے واپسی کے بعد 36 سالہ ملنگا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سری لنکائی ٹیم میں 20 اوورس کے میچ میں موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکائی گیند باز مخالف ٹیم کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ، جبکہ بلے باز مقابلہ کے لئے 170 رنز بنانے میں ناکام رہے۔


ملنگا نے کہا کہ ہمارے پاس یہ صلاحیت نہیں ہے۔ رینکنگ میں نمبر نو کی ٹیم سے اس کی توقع کرنا بھی غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ خیال رہے کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جانے والا پہلا میچ بارش کی وجہ سے رد ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے جہاں دوسرا میچ سات وکٹوں سے اپنے نام  کیا تو وہیں تیسرے میچ میں اس نے سری لنکا کو 78 رنوں سے کراری شکست دی ۔ کپتان ملنگا ہندوستان کے خلاف اس سیریز میں ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے ۔


ملنگا ہندوستان کے خلاف اس سیریز میں ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے ۔ تصویر : اے پی ۔


تقریبا ایک سال قبل دوبارہ کپتان بننے والے اس تجربہ کار کھلاڑی نے کہا کہ وہ ہر وقت کپتانی سے سبکدوش ہونے کے لئے تیار ہیں ۔ سری لنکا نے ملنگا کی کپتانی میں 2014 کا ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب جیتا تھا ۔ وہ 2016 تک ٹیم کے کپتان تھے۔ وہ دسمبر 2018 میں ایک مرتبہ پھر ٹیم کے کپتان بنے ۔

ہندوستان اور سری لنکا دونوں ہی ٹیموں نے اپنے نئے سال کا آغاز ٹی 20 سیریز سے کیا ۔ فائل فوٹو ۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور سری لنکا دونوں ہی ٹیموں نے اپنے نئے سال کا آغاز ٹی 20 سیریز سے کیا ۔ ٹیم انڈیا نے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ شیکھر دھون اور جسپریت بمراہ انجری کے بعد اس سیریز سے واپس آئے جبکہ روہت شرما کو آرام دیا گیا تھا ۔


مسلسل فون کرکے پریشان کررہی تھی بالی ووڈ کی یہ بڑی اداکارہ ، کرکٹر ریشبھ پنت نے کردیا بلاک
وراٹ کوہلی نے پونے ٹی 20 میں بنا ڈالے دو ورلڈ ریکارڈ ، دنیا میں کوئی نہیں کرپایا ایسا کمال
First published: Jan 13, 2020 10:51 AM IST