ہوم » نیوز » اسپورٹس

سری لنکا دورے پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی ٹیم انڈیا ، جانئے سیریز کا شیڈیول

India vs Sri Lanka ODI, T20I Series Schedule: بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے اشارہ دیا ہے کہ ٹیم انڈیا اس سیزن محدود اوور کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کرے گی ۔ گانگولی نے بتایا کہ اس دورے پر ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 10, 2021 09:32 PM IST
  • Share this:
سری لنکا دورے پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی ٹیم انڈیا ، جانئے سیریز کا شیڈیول
سری لنکا دورے پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی ٹیم انڈیا ، جانئے سیریز کا شیڈیول ۔ تصویر : AFP۔

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی نے اشارہ دیا ہے کہ ٹیم انڈیا اس سیزن محدود اوور کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کرے گی ۔ گانگولی نے یہ بتایا ہے کہ اس دورے پر ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مستقبل دورے کے پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق ہندوستان کو جولائی میں سری لنکا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔ جو گزشتہ سال جون میں کھیلے جانے تھے ، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس دورے کو رد کردیا گیا تھا۔  اگر ایف ٹی پی کے مطابق سری لنکا کے خلاف یہ سیریز کھیلی جاتی ہے تو ابھی تک ہندوستان کی ممکنہ ٹیم واضح نہیں ہے۔ وہیں اگر جولائی میں یہ دورہ ہوتا ہے تو اس کا پورا امکان ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی اپنے اہم کھلاڑیوں کے بجائے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو منتخب کرے۔


گانگولی نے اسپورٹ اسٹار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان کی ٹسٹ سیریز کے ساتھ ساتھ باقی آئی پی ایل 2021 کے انگلینڈ میں منعقد ہونے کے امکان کے بارے میں کہا، ’’ ایسا نہیں ہے۔ ہندوستان کو تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کے لئے سری لنکا جانا ہے۔ اس دوران 14 روز کے ضروری کورانٹائن جیسے خطرے ہیں۔ آئی پی ایل ہندوستان میں بھی نہیں ہوسکتا ۔ اس کے لئے کوارنٹائن کو سنبھالنا مشکل ہے۔ اتنی جلدی یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ ہم آئی پی ایل کو مکمل کرنے کے لئے کیسے ایک کھلاڑی اور مقامات کو تلاش کرسکتے ہیں۔


موجودہ منصوبے کے مطابق چار اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں سمیت 20 رکنی ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ، نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کے لئے دو جون کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوگی اور پھر اس کے انگلینڈ کے خلاف چار اگست سے شروع ہونے والی پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کے بعد انٹرا۔اسکواڈ میچ بھی کھیلنے کی امید ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کو بھی جون میں انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنی ہے۔ 23 جون سے 4 جولائی تک جاری اس دورے پر ، وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔


ہندوستان کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 13 ، 16 ، 19 جولائی کو ہوگی ، جبکہ ٹی ٹونٹی 22 ، 24 ، 27 جولائی کو ہوگی۔ ابھی تک ان میچوں کے مقام کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ اس سیریز میں وراٹ کوہلی ، روہت شرما ، رشبھ پنت ، جسپریت بمراہ ، رویندر جڈیجا ، لوکیش راہل اور کچھ دوسرے کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے کیونکہ وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف رہیں گے ، لیکن سلیکٹر شکھر دھون ، بھونیشور کمار ، ہاردک پانڈیا ، یجویندر چہل ، سنجو سیمسن ، پرتھوی شا ، دیپک چاہر راہل چاہر ، جے دیو انادکات ، کلدیپ یادو ، ورون چکرورتی اور راہل تیوتیا میں سے منتخب کرسکتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 10, 2021 09:20 PM IST