உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا کوہلی ۔ دھونی کے بغیر اپنے 'لکی ' میدان میں ٹیم انڈیا کو جیت دلا پائیں گے روہت شرما ؟

    انڈیا بنام ویسٹ انڈیز

    انڈیا بنام ویسٹ انڈیز

    ٹیم انڈیا پہلی مرتبہ مہیندر سنگھ دھونی کے بغیر اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں اترے گی۔

    • Share this:
      ٹیم انڈیا پہلی مرتبہ مہیندر سنگھ دھونی کے بغیر اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں اترے گی۔ حالانکہ کپتان وراٹ کوہلی نے اسے ' دھونی یگ کی سماپتی " ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ دو بار کے ورلڈ کپ ونر کپتان دھونی کوانڈیا ٹی 20 ٹیم سے باہر کئے جانے کے قریب ایک ہفتہ بعد کوہلی نے کہاتھا کہ وہ ہندستان کی سیاست کا انٹیگریٹڈ حصہ ہیں۔ ایم ایس کے پرساد نے بھی کہا کہ دھونی کیلئے ٹی 20 کے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں۔

      بتادیں کہ کوہلی کو تین میچوں کیلئے آرام دیا گیا ہے۔ روہت شرما ان کی غیر موجودگی میں ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جیسن ہولڈر کی کپتانی والی ویسٹ انڈیز یم کو ٹیسٹ سیریز میں چھ دن کے اندر 0۔2سے شکست جھیلنی پڑی جبکہ اس کے بعد بھارت نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزجیت 3۔1سے جیت لی۔

      کارلوس بریتھویٹ کی قیادت والی کیریبیائی ٹی 20 ٹیم کو ہرانا حالانکہ ہندستان کیلئے آسان ہوگا۔ مہمان ٹیم اپنی ساکھ بچانے کیلئے اترے گی۔
      First published: