உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI: پرسدھ کرشنا کا دھمال ، ہندوستان نے دوسرا ODI جیت کر ویسٹ انڈیز کو سیریز میں دی مات

    IND vs WI: پرسدھ کرشنا کا دھمال ، ہندوستان نے دوسرا ODI جیت کر ویسٹ انڈیز کو سیریز میں دی مات (AFP)

    IND vs WI: پرسدھ کرشنا کا دھمال ، ہندوستان نے دوسرا ODI جیت کر ویسٹ انڈیز کو سیریز میں دی مات (AFP)

    IND vs WI 2nd ODI : ہندوستانی ٹیم نے بدھ کو سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 44 رنز سے شکست دی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم نے بدھ کو سیریز کے دوسرے ون ڈے  (IND vs WI 2nd ODI) میں ویسٹ انڈیز کو 44 رنز سے شکست دی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی ۔ بدھ کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے ، جس کے جواب مہمان ٹیم 46 اوورز میں 193 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ نوجوان تیز گیند باز پرسدھ کرشنا (Prasidh Krishna)  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 9 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ جمعہ 11 فروری کو احمد آباد کے اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔

      احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی ۔ تیز گیند باز پرسدھ کرشنا نے سلامی بلے باز برینڈن کنگ (18) کو وکٹ کے پیچھے پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔ اس کے بعد اننگز کے 10ویں اوور کی ابتدائی گیند پر ڈیرن براوو (1) کوبولڈ کردیا ۔ وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ (27) کو آف اسپنر یجویندر چہل نے سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا ۔ نکولس پورن (9) کو کرشنا نے روہت کے ہاتھوں کیچ کرا کر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا اسکور 4 وکٹوں پر 66 رن کردیا ۔

      جیسن ہولڈر (2) کچھ خاص نہیں کر سکے اور شاردل ٹھاکر کی گیند پر دیپک ہوڈا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ 76 کے اسکور تک ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی ۔ اس کے علاوہ برینڈن کنگ نے 18 رن ، شمیرہ بروکس نے 44 رن ، عقیل حسین نے 34 رن ، فیبیئن ایلین نے 13 رن ، اوڈین اسمتھ نے 24 رن اور الجاری جوزیف نے ساتھ رن بنائے ۔

      اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے ریگولر کپتان کیرن پولارڈ انجری کے باعث نہیں کھیلے اور ان کی جگہ نکولس پورن نے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی ۔ پورن نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے سوریہ کمار یادو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی ۔ انہوں نے کے ایل راہل کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلئے 91 رنز کی شراکت داری کی۔ اس میچ میں کپتان روہت شرما نے وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کو بطور اوپنر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔ پنت 34 گیندوں میں صرف 18 رن بنا کر آوٹ ہوگئے ۔

      علاوہ ازیں کپتان روہت شرما نے پانچ رن ، وراٹ کوہلی نے 18 رن ، کے ایل راہل نے 49 رن ، واشنگٹن سندر نے 24 رن ، دیپک ہڈا نے 29 رن ، شاردل ٹھاکر نے آٹھ رن ، سراج نے تین رن ، یجویندر چہل نے 11 رن بنائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: