உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI: ہندوستان نے ODI کے بعد T20 سیریز میں بھی کیا کلین سویپ، سوریہ کا دھمال، ویسٹ انڈیز بے حال

    IND vs WI: ہندوستان نے ODI کے بعد T20 سیریز میں بھی کیا کلین سویپ، سوریہ کا دھمال، ویسٹ انڈیز بے حال (AP)

    IND vs WI: ہندوستان نے ODI کے بعد T20 سیریز میں بھی کیا کلین سویپ، سوریہ کا دھمال، ویسٹ انڈیز بے حال (AP)

    India vs West Indies 3rd T20i : ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سامنے 185 رنز کا ہدف رکھا ، جس کے جواب میں کیرون پولارڈ (Kieron Pollard) کی قیادت والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 167 رنز ہی بنا سکی

    • Share this:
      نئی دہلی : تین ٹی ٹوینٹی میچوں  (India vs West Indies)  کی سیریز کے آخری میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 17 رنز سے شکست دیدی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سامنے 185 رنز کا ہدف رکھا ، جس کے جواب میں کیرون پولارڈ  (Kieron Pollard)  کی قیادت والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 167 رنز ہی بنا سکی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔

      اس سے قبل ہندوستان نے سوریہ کمار یادو کی تیز نصف سنچری کی مدد سے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ وکٹ پر 184 رنز بنائے۔ سوریہ کمار نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر سات چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ وہ اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ وینکٹیش ایئر نے 19 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 35 رنز بنا کر ان کا اچھا ساتھ دیا۔ ہندوستان نے آخری 5 اوورز میں 86 رنز جوڑے۔

      سوریہ کمار نے تیز گیند باز آل راؤنڈر وینکٹیش ایئر کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 37 گیندوں پر 91 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ شریس ایئر (25) اور ایشان کشن (34) نے صرف 32 گیندوں میں 50 سے زائد رنز کی شراکت داری کی تھی ، لیکن دونوں اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کر سکے اور سات گیندوں کے اندر آؤٹ ہوگئے۔

      ہیڈن والش (30 رن پر 1 وکٹ) اور روسٹن چیز (23 رن پر 1 وکٹ) کی ویسٹ انڈیز کی اسپن جوڑی نے مڈل اوورز میں شاندار گیند بازی کی۔ لیگ اسپنر والش نے شریس ائیر کو لانگ آف پر کیچ آوٹ کروایا جب کہ اگلے ہی اوور میں چیز نے ایشان کا وکٹ لیا۔ ہندوستانی بیٹنگ آرڈر کو ایک نئی شکل ملی جب ایشان نے گائیکواڈ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جبکہ شریس آئر تیسرے نمبر پر اور کپتان روہت شرما چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کیلئے آئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: