ہوم » نیوز » اسپورٹس

جسپریت بمراہ نے 35 گیندوں میں رقم کردی نئی تاریخ ، یہ کارنامہ انجام دینے والے بنے پہلے ہندوستانی کھلاڑی

جسپریت بمراہ نے پانچ وکٹ لینے کیلئے صرف 5.5 اورس یعنی 35 گیندوں کا سہارا لیا ۔

  • Share this:
جسپریت بمراہ نے 35 گیندوں میں رقم کردی نئی تاریخ ، یہ کارنامہ انجام دینے والے بنے پہلے ہندوستانی کھلاڑی
جسپریت بمراہ نے 35 گیندوں میں رقم کردی نئی تاریخ ، یہ کارنامہ انجام دینے والے بنے پہلے ہندوستانی کھلاڑی

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جسپریت بمراہ نے میزبان ٹیم کو پوری طرح سے اکھاڑ پھینکا ۔ بمراہ نے دوسرے دن 16 رن دے کر چھ وکٹ لئے ۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے تیسرے ہندوستانی بھی بن گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے ۔ ہندوستان کی پہلی اننگز میں 416 رنوں کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 12.5 اوورس میں 22 رن پر ہی اپنے پانچ وکٹ گنوا دئے تھے اور ابتدائی پانچوں وکٹ بمراہ کے ہی نام رہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بمراہ پانچویں مرتبہ پانچ وکٹ کے کلب میں شامل ہوئے ۔


اپنے چھٹے اوور میں بمراہ نے سلامی بلے باز کریگ بریتھویٹ کو 10 رن پر آوٹ کرکے تاریخ رقم کردی ۔ وہ سب سے تیز پانچ وکٹ کے کلب میں شامل ہونے والے پہلے ہندوستانی تیز گیند باز ہیں ۔ انہوں نے پانچ وکٹ لینے کیلئے صرف 5.5 اورس یعنی 35 گیندوں کا سہارا لیا ۔


بمراہ نے اس سے پہلے اپنے چوتھے اوورس میں ہیٹ ٹرک لی تھی ۔ انہوں نے ڈرین براوو ، شمارا بروکس اور روسٹن چیز کو اپنا شکار بنایا ۔ اس سے پہلے انہوں نے جان کیمبیل کا بھی وکٹ لیا تھا ۔




کیمبیل کا وکٹ لینے کے بعد بمراہ نے میزبان ٹیم کو یکے بعد دیگرے کئی بڑے جھٹکے دئے ۔ انہوں نے براوو کو سکینڈ سلپ پر کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ کروایا ، اس کے بعد بروکس کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا اور پھر ان کی اگلی گیند روسٹن کے پیڈس پر لگی ، لیکن امپائر نے آوٹ نہیں دیا ۔ مگر ہندوستانی کپتان کوہلی نے ریویو لے لیا ، جو صحیح ثابت ہوا ۔
First published: Sep 01, 2019 09:24 AM IST