உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ZIM: ہندوستان نے ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو کیا کلین سویپ، سکندر رضا کی کوششیں رائیگاں

    IND vs ZIM: ہندوستان نے ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو کیا کلین سویپ، سکندر رضا کی کوششیں رائیگاں (AP)

    IND vs ZIM: ہندوستان نے ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو کیا کلین سویپ، سکندر رضا کی کوششیں رائیگاں (AP)

    IND vs ZIM 3rd ODI: ہندوستانی ٹیم نے پیر کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں 13 رنز سے جیت درج کی۔ اس طرح کے ایل راہل کی کپتانی میں ہندوستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم نے پیر کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں 13 رنز سے جیت درج کی۔ اس طرح کے ایل راہل کی کپتانی میں ہندوستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست دی۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 289 رنز بنائے۔ اس کے جواب زمبابوے کی ٹیم سکندر رضا (115) کی شاندار سنچری کے باوجود 49.3 اوورز میں 276 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شبھمن گل نے 24 سال پرانا ریکارڈ توڑا، سچن نے جب ایسا کیا تب گل پیدا بھی ...


      سکندر رضا نے زمبابوے کے لئے کافی کوشش کی، لیکن وہ جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے سکندر رضا نے 95 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 9 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ سکندر نے ہندوستان کے خلاف پہلی مرتبہ ون ڈے میں سنچری بنائی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی مجموعی چھٹی سنچری ہے ۔ بنگلہ دیش، پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف بھی اس کھلاڑی نے اپنا ذاتی اسکور تین ہندسوں تک پہنچایا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی ٹیم میں لوٹا رفتار کا سوداگر، ICC لگا چکا ہے پابندی، 155 کلو میٹر کی ہے رفتار


      سکندر کے علاوہ شان ولیمز نے 45 جبکہ بریڈ ایوانز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ایوانز اور سکندر نے آٹھویں وکٹ کے لئے 104 رنز کی شراکت داری کی۔ ایوانز ٹیم کے 273 کے اسکور پر آٹھویں وکٹ کے طور پر آویش خان کا شکار بنے۔ اویش نے آخری اوور میں وکٹر نیوچی (0) کو بولڈ کرکے زمبابوے کی اننگز کو ختم کر دیا۔ ہندوستان کی جانب سے آویش خان نے 3 جبکہ دیپک چاہر، کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

      اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 289 رنز بنائے۔ شبھمن گل نے اپنے کیریئر کی پہلی بین الاقوامی سنچری اسکور کی ۔ انہوں نے 97 گیندوں میں 15 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 130 رنز بنائے۔ گل اور ایشان کشن نے تیسری وکٹ کے لئے 140 رنز جوڑے۔ کشن نے 61 گیندوں میں 50 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ ہندوستان نے سیریز میں پہلی بار ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: