ہوم » نیوز » اسپورٹس

چار میچوں کے بعد نیشنل ڈیوٹی پر ہوں گے ہندوستانی کھلاڑی ، جانئے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا پورا شیڈیول

آئی پی ایل کے بعد ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی ۔ انگلینڈ میں 30 مئی سے کرکٹ کا میگا ایونٹ شروع ہوگا ۔ ہندوستان نے 15 اپریل کو 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔

  • Share this:
چار میچوں کے بعد نیشنل ڈیوٹی پر ہوں گے ہندوستانی کھلاڑی ، جانئے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا پورا شیڈیول
ٹیم انڈیا ۔ فوٹو : بی سی سی آئی ۔

آئی پی ایل 2019 میں لیگ میچوں کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے ۔ منگل سے ٹورنامنٹ کے پلے آف مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔ چنئی سپرکنگس ، ممبئی انڈینس ، دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیمیں پلے آف میں پہنچ چکی ہیں ۔ دو کوالیفائر اور ایک ایلمنیٹر مقابلوں کے بعد 12 مئی کو حیدرآباد میں فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا ۔


ان چار مقابلوں کے بعد ان ٹیموں میں موجود ہندوستانی کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی پر لوٹ جائیں گے ۔ آئی پی ایل کے بعد ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی ۔ انگلینڈ میں 30 مئی سے کرکٹ کا میگا ایونٹ شروع ہوگا ۔ ہندوستان نے 15 اپریل کو 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔


وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم پانچ جون کو اپنی مہم کی شروعات جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گی ۔ لیگ مقابلوں سے پہلے ہندوستان بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ بھی کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لندن کے لارڈس میں کھیلا جائے گا ۔


یہ ہے پورا شیڈیول : ۔


وارم اپ میچ


مئی 25 : ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ۔ دوپہر تین بجے ۔ لندن


مئی 28 : بنگلہ دیش بمقابلہ ہندوستان ۔ دوپہر تین بجے ۔ کارڈف


لیگ میچ


جون 5 : ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ۔ دوپہر تین بجے ۔ ساوتھمپٹن


جون 9 : ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا ۔ دو پہر تین بجے ۔ لندن


جون 13 : ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ۔ دوپہر تین بجے ۔ نوٹنگھم


جون 16 : ہندوستان بمقابلہ پاکستان ۔ دوپہر تین بجے ۔ مانچسٹر


جون 22 : ہندوستان بمقابلہ افغانستان ۔ دوپہر تین بجے ۔ ساوتھمپٹن


جون 27 : ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ۔ دوپہر تین بجے ۔ مانچسٹر


جون 30 : ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ ۔ دوپہر تین بجے ۔ برمنگھم


جولائی 2 : ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش ۔ دوپہر تین بجے ۔ برمنگھم


جولائی 6 : ہندوستان بمقابلہ سری لنکا ۔ دوپہر تین بجے ۔ لیڈس

First published: May 06, 2019 02:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading