ٹیم انڈیا نے بس میں کھیلی ہولی، جم کر برسائے ایک دوسرے پر رنگ، وراٹ کوہلی نے گایا گانا: ویڈیو وائرل

ہندوستانی کھلاڑیوں نے نریندر مودی اسٹیڈیم جانے والی بس میں جم کر ہولی کھیلی۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو رنگ لگائے۔ ہولی رنگوں کا تہوار ہے اور ہندوستانی کرکٹرز بھی اس سے لطف اندوز ہونے سے خود کو نہیں روک سکے۔

ہندوستانی کھلاڑیوں نے نریندر مودی اسٹیڈیم جانے والی بس میں جم کر ہولی کھیلی۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو رنگ لگائے۔ ہولی رنگوں کا تہوار ہے اور ہندوستانی کرکٹرز بھی اس سے لطف اندوز ہونے سے خود کو نہیں روک سکے۔

ہندوستانی کھلاڑیوں نے نریندر مودی اسٹیڈیم جانے والی بس میں جم کر ہولی کھیلی۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو رنگ لگائے۔ ہولی رنگوں کا تہوار ہے اور ہندوستانی کرکٹرز بھی اس سے لطف اندوز ہونے سے خود کو نہیں روک سکے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | Mumbai | Ahmadabad
  • Share this:
    ہندوستانی کرکٹ کپتان روہت شرما، سابق کپتان وراٹ کوہلی، بلے باز شبھمن گل اور دیگر ہندوستانی کرکٹرز آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے قبل احمد آباد میں ٹیم بس کے اندر ہولی کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے نریندر مودی اسٹیڈیم جانے والی بس میں جم کر ہولی کھیلی۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو رنگ لگائے۔ ہولی رنگوں کا تہوار ہے اور ہندوستانی کرکٹرز بھی اس سے لطف اندوز ہونے سے خود کو نہیں روک سکے۔ ہندوستانی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کے لیے پریکٹس کے لیے سفر کر رہی تھی۔

    شبھمن گل، ایشان کشن اور کچھ دوسرے کھلاڑیوں نے بس میں ہولی منانے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔ شبھمن گل، وراٹ کوہلی اور دیگر کھلاڑی بس میں ہی مقبول انگریزی گانا بے بی کم ڈاؤن گاتے ہوئے نظر آئے۔ کپتان روہت شرما نے بھی ہولی کا تہوار بھرپور طریقے سے منایا۔

    ٹیم انڈیا میں ایک ہار کے بعد پلئینگXI میں ہوسکی ہیں 2تبدیلیاں! یہ کھلاڑی ٹیم سے ہوگا باہر


     



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Ꮪhubman Gill (@shubmangill)





    ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی بس میں ہولی منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز پر فینس اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے لیے تیاری کر رہی ہے، جو جمعرات، 9 مارچ سے احمد آباد میں ہونے والا ہے۔ میزبان ٹیم نے دو میچ جیتے ہیں جبکہ اندور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Ishan Kishan (@ishankishan23)






     

    چل رہا تھا مشکل میچ، ہندوستانی کرکٹر کے سامنے کھلا بیوی کا بڑا راز، دوست کے ساتھ ہی ۔۔۔

    پاکستانی کرکٹر بابراعظم نے کہا، ہم ہندوستان میں ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تیار ہیں لیکن۔۔۔

    ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہندوستان مسلسل دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کے فائنل میں پہنچنے کے راستے پر ہے۔ اگر ٹیم چوتھا ٹیسٹ جیت جاتی ہے تو جون میں لندن میں ہونے والے فائنل میچ میں پہنچ سکتی ہے۔ ہندوستان کو WTC فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بارڈر- گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کو 3-0 یا 3-1 سے ہرانا ہوگا۔ ٹیم تین میچوں کے بعد 2-1 سے آگے ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: