قدآور ہندستانی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دئے گئے خطاب کی تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں نفرت کی باتیں کی اور دھمکیاں دیں۔ ہر بھجن نے کہا تھا کہ عمران خان کے خطاب میں خون خرابے اور آخری دم تک لڑنے جیسی باتوں سے ہندستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی ہی بڑھے گی۔
پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ہربھجن سنگھ کے ٹویٹ پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نےاپنے خطاب میں امن کی بات کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے ہربھجن کو انگریزی سیکھنے کو بھی کہہ دیا۔
ہندستانی کرکٹر بھی جوابی حملے میں پیچھے نہیں رہا اور انہوں نے وینا ملک کو کرارا جواب دیا۔ ہربھجن نے وینا ملک کی انگریزی کی خامیوں کو بتاتے ہوئے اگلی مرتبہ سے انگریزی پڑھ کر آنے کو کہہ دیا۔

ہربھجن سنگھ نے ٹویٹ کیا تھا، 'اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران ، آنے والے وقتوں میں ہندستان کے لئے جوہری حملے کے اشارے تھے۔ ایک اہم اسپیکرکے طور پرعمران خان کے 'خون خرابے ' ، 'آخری دم تک لڑنے' جیسے لفظوں سے دو ملکوں کے درمیان نفرت ہی بڑھے گی۔ ایک ساتھی کھلاڑی ہونے کے ناطے مجھے ان سے امن کو فروغ دینے کی توقع تھی'۔
اس کے جواب میں وینا ملک نے لکھا، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں امن کی بات کی۔ انہوں نے کرفیو ہٹائے جانے کے بعد یقینی طور سے سامنے آنے والے ڈر کی بات کہی اور کہا کہ خون خرابا ہونا دکھ کی بات ہے۔ انہوں نے صاف۔صاف کہا کہ یہ دھمکی نہیں ڈر ہے۔ آپ کو انگریزی نہیں آتی کیا'؟

اس پر ہر بھجن نے جوابی حملہ کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے بیان میں انگریزی کی اسپیلنگ میں ہوئی غلطی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا۔ انہوں نے لکھا 'سیورلی سے آپ کا مطلب کیا ہے؟ ارے اچھا، یہ سیورلی (یقینی طور سے ہے)؟؟ مست رہو اگلی بار انگریزی میں کچھ لکھنے سےپہلے پڑھنا'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔