உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کی ٹیم میں واپسی، روہت شرما ہی سنبھالیں گے کمان

    Asia Cup 2022: کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کی ٹیم میں واپسی، روہت شرما ہی سنبھالیں گے کمان ۔ (AP)

    Asia Cup 2022: کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کی ٹیم میں واپسی، روہت شرما ہی سنبھالیں گے کمان ۔ (AP)

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ 2022 کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان پیر کو ہوگیا ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کی قیادت تجربہ کار سلامی بلے باز روہت شرما کریں گے۔ بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے پیر کو میٹنگ کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | New Delhi | Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ 2022 کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان پیر کو ہوگیا ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کی قیادت تجربہ کار سلامی بلے باز روہت شرما کریں گے۔ بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے پیر کو میٹنگ کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔ تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ پہلے اس کو سری لنکا میں منعقد کیا جانا تھا ، لیکن خراب معاشی حالات کے باعث اس کو یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بین اسٹوکس کے بعد اب معین علی بھی لیں گے ونڈے سے ریٹائرمنٹ؟ کہی یہ بڑی بات


      خراب فارم سے پریشان سابق کپتان وراٹ کوہلی کو دورہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے لئے آرام دیا گیا تھا ۔ تاہم اب ان کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے ۔ وہیں پہلے انجری اور پھر کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیم سے باہر رہنے والے اسٹار بلے باز کے ایل راہل  کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ جون میں ان کی اسپورٹس ہرنیا کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ کھیل نہیں پائے ہیں ۔ ایشیا کپ کیلئے ٹیم میں نوجوان لیفٹ آرم تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ کا نام بھی طے مانا جا رہا تھا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ٹی20 عالمی کپ 2021 کے بعد سے ہندوستانی ٹیم کو ٹی20 سیریز میں نہیں ملی ایک بھی ہار


      کپتان روہت شرما اور کوچ راہل دراوڑ اس میٹنگ میں سلیکٹرز کے ساتھ فلوریڈا سے شامل ہوئے۔ بتادیں کہ ہرشل پٹیل پسلی کی چوٹ کی وجہ سے پہلے ہی ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔

      ایشیا کپ 2022 کے لئے ہندوستانی اسکواڈ : روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو، دیپک ہوڈا، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون ، یجویندر چہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور آویش خان
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: