اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم انڈیا میں ہوگی تبدیلی کی شروعات، کئی سینئر کھلاڑی اگلے سال ٹی ٹوینٹی نہیں کھیلیں گے

    ٹیم انڈیا میں ہوگی تبدیلی کی شروعات، کئی سینئر کھلاڑی اگلے سال ٹی ٹوینٹی نہیں کھیلیں گے (AP)

    ٹیم انڈیا میں ہوگی تبدیلی کی شروعات، کئی سینئر کھلاڑی اگلے سال ٹی ٹوینٹی نہیں کھیلیں گے (AP)

    T20 World Cup 2022: ٹیم انڈیا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے ۔ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق ٹی ٹوینٹی ٹیم میں اگلے 24 مہینوں میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی، کیونکہ روہت شرما، وراٹ کوہلی اور روی چندرن اشون جیسے سینئر کھلاڑیوں کو دھیرے دھیرے باہر کردیا جائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کی ٹی ٹوینٹی ٹیم میں اگلے 24 مہینوں میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی، کیونکہ روہت شرما، وراٹ کوہلی اور روی چندرن اشون جیسے سینئر کھلاڑیوں کو دھیرے دھیرے باہر کردیا جائے گا ۔ بی سی سی آئی کے ذرائع نے جمعرات کو یہ جانکاری دی ۔ ایسا لگتا ہے کہ اشون اور دنیش کارتک نے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں ہندوستان کیلئے اپنے آخری مقابلے کھیل لئے ہیں ۔ حالانکہ بی سی سی آئی اپنے ٹی ٹوینٹی انٹڑنیشنل مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ذمہ داری کوہلی اور روہت پر چھوڑ دے گا ۔

      ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ٹیم کی شرمناک ہار کے بعد پریشان نظر آرہے روہت شرما کو ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے تسلی دی اور پھر پریس کانفرنس میں میڈیا کا سامنا بھی کیا ۔ اگلا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اب بھی دو سال دور ہے اور اگر معاملہ کی جانکاری رکھنے والوں کی بات مانی جائے تو ہاردک پانڈیا کی قیادت میں نئی ٹیم تیار ہوگی، کیونکہ وہ طویل عرصہ تک کپتانی کرنے کے دعویدار ہیں ۔

      بی سی سی آئی کے ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ بی سی سی آئی کبھی کسی کو ریٹائرمنٹ لینے کیلئے نہیں کہتا ہے۔ یہ ایک ذاتی فیصلہ ہے، لیکن ہاں 2023 میں محدود اوورز میچوں کو دیکھتے ہوئے زیادہ تر سینئر ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں پر دھیان مرکوز کریں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ اگر آپ نہیں چاہتے ہیں تو آپ کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ اگلے سال زیادہ تر سینئر کھلاڑیوں کو ٹی ٹوینٹی کھیلتے ہوئے نہیں دیکھیں گے ۔

      یہ بھی پڑھئے: روہت اور راہل کی اوپننگ جوڑی فیل، ٹیم انڈیا ان 5 وجوہات سے سیمی فائنل میں ہاری


      یہ بھی پڑھئے: جس کھلاڑی کو T20 ورلڈ کپ ٹیم میں نہیں ملی تھی جگہ، اسی نے انگلینڈ کو پہنچایا فائنل میں



      پی ٹی آئی نے حالانکہ جب ہیڈ کوچ راہل دراوڑ سے کوہلی اور روہت جیسے سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ بدلاو کے بارے میں بات کرنا جلد بازی ہوگی ۔ دراوڑ نے کہا کہ سیمی فائنل مقابلہ کے بعد ابھی اس کے بارے میں بات کرنا جلد بازی ہوگی ۔ ان کھلاڑیوں نے ہمارے لئے شاندار پرفارم کیا ہے، جیسا آپ نے کہا کہ ہمارے پاس اس پر غور کرنے کیلئے کچھ سال ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: