உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، شیکھر دھون بنے کپتان

    جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، شیکھر دھون بنے کپتان (PIC: AFP)

    جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، شیکھر دھون بنے کپتان (PIC: AFP)

    Team India Announced for South africa ODI Series: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ شیکھر دھون کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ نائب کپتانی کی ذمہ داری شریس ایئر کے کندھوں پر ہوگی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی د ہلی : ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ شیکھر دھون کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ نائب کپتانی کی ذمہ داری شریس ایئر کے کندھوں پر ہوگی ۔ ٹیم میں دو وکٹ کیپر ایشان کشن اور سنجو سیمسن کو شامل کیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پرھئے: کوہلی اور بابر کے بچپن کی تصاویر وائرل، فینس نے پوچھا: کنبھ کے میلے میں بچھڑگئے تھے کیا؟


      دیپک چاہر ، روی بشنوئی اور محمد سراج ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ ون ڈے سیریز کے بعد یہ تینوں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے آسٹریلیا میں جڑیں گے ۔ سنجو سیمسن کی بھی ون ڈے سیریز میں واپسی ہوئی ہے ۔ مکیش کمار اور رجت پاٹیدار پہلی مرتبہ ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔


      یہ بھی پڑھئے: جسپریت بمراہ کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کو لے کر راہل دراوڑ نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات


      تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ چھ اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ گیارہ اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ آخری ون ڈے کے چھ دن بعد ٹیم انڈیا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی ۔ ہندوستانی ٹیم میزبان آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ ہندوستانی ٹیم 10 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی ۔

      ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا

      شیکھر دھون (کپتان)، شریس ائیر (نائب کپتان)، ریتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، رجت پاٹیدار، راہل ترپاٹھی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شہباز احمد، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادو، روی بشنوئی، مکیش کمار، آویش خان، محمد سراج اور دیپک چاہر۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: