உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI: ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، اسپنر روی بشنوئی کو موقع ، کلدیپ یادو کی واپسی

    IND vs WI: ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، اسپنر روی بشنوئی کو موقع ، کلدیپ یادو کی واپسی (AFP)

    IND vs WI: ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، اسپنر روی بشنوئی کو موقع ، کلدیپ یادو کی واپسی (AFP)

    IND vs WI: بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے بدھ کو ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا ۔ روہت شرما (Rohit Sharma) کے فٹ ہونے کی وجہ سے انہیں کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے بدھ کو ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا ۔ روہت شرما  (Rohit Sharma)  کے فٹ ہونے کی وجہ سے انہیں کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو (Kuldeep Yadav) کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی پی ایل اور انڈر 19 کرکٹ سے اپنی شناخت بنانے والے لیگ اسپنر روی بشنوئی (Ravi Bishnoi) کو بھی پہلی مرتبہ ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے ۔

      ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3-3 میچوں کی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز اگلے ماہ سے کھیلی جانی ہے ۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 6 فروری سے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جس کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز 16 فروری سے کولکاتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی ۔ روہت شرما فٹنس ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں اور وہ ٹیم کی کمان سنبھالتے نظر آئیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی کے ساتھ تنازع کے بعد وراٹ کوہلی اور روہت شرما پہلی مرتبہ ایک ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے ۔

      راجستھان کے جودھ پور میں پیدا ہونے والے روی بشنوئی کو پہلی مرتبہ ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ لسٹ اے میں اب تک 17 اور 42 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں ۔ لسٹ اے میں ان کی 24 وکٹیں ہیں ۔ انہوں نے ابھی تک فرسٹ کلاس کرکٹ بھی نہیں کھیلی ہے ۔ انہیں حال ہی میں وجے ہزارے ٹرافی میں راجستھان کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ واشنگٹن سندر، جو کووڈ-19 مثبت ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے تھے، کو بھی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے ۔

      تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور محمد سمیع کو سیریز سے آرام دیا گیا ہے ۔ کے ایل راہل دوسرے ون ڈے سے دستیاب ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ہی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ گھٹنے کی انجری کے بعد صحت یابی کے آخری مرحلے سے گزر رہے ہیں اور وہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی دونوں سیریز نہیں کھیل سکیں گے ۔ اکشر پٹیل ٹی 20 سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے ۔

      ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا:

      روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، ریتوراج گائیکواڑ، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، شریس ایئر، دیپک ہوڈا، ریشبھ پنت ، دیپک چاہر، شاردل ٹھاکر، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، محمد سراج، پرسدھ کرشنا اور آویش خان۔

      ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا:

      روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، ایشان کشن، وراٹ کوہلی، شریس ایئر ، سوریہ کمار یادو، ریشبھ پنت ، وینکٹیش ایئر، دیپک چاہر، شاردل ٹھاکر، روی بشنوئی، اکشر پٹیل، یجویندر چہل، واشنگٹن سندر، محمد سراج، بھونیشور کمار، آویش خان اور ہرشل پٹیل۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: