ہوم » نیوز » اسپورٹس

ریشبھ پنت نے"برف کی چادر"میں گرل فرینڈ کے ساتھ شیئر کی ایسی تصویر ، دیکھ کر مداح رہ گئے حیران

حال ہی میں ریشبھ پنت ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ کرسمس کے موقع پر پارٹی کرتے نظر آئے تھے اور اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے ۔

  • Share this:
ریشبھ پنت نے
ریشبھ پنت نے"برف کی چادر"میں گرل فرینڈ کے ساتھ شیئرکی ایسی تصویر،دیکھ کرمداح رہ گئے حیران

ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت میدان کے اندر بھلے ہی اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کے نشانے پر ہوں ، لیکن میدان کے باہر ان کا جلوہ برقرار ہے ۔ حال ہی میں ریشبھ پنت ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ کرسمس کے موقع پر پارٹی کرتے نظر آئے تھے اور اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے ۔ دلچسپ بات ہے کہ اس مرتبہ ریشبھ پنت کسی کرکٹر کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی گرل فرینڈ اور اداکار ایشا نیگی کے ساتھ نظر آئے ہیں ۔ پنت اور ایشا کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔ دونوں کو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔


دراصل ریشبھ پنت نے ایشا نیگی کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کرکے کافی خوبصورت سا کیپشن بھی لکھا ہے ۔ پنت نے لکھا کہ میں جب تمہارے ساتھ ہوتا ہوں تو خود کو مزید پسند کرنے لگتا ہوں ۔ پنت کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر ان کے مداح کافی پسند کر رہے ہیں ۔ سبھی نے انہیں نیک خواہشات بھی دی ہیں ۔




 




View this post on Instagram




 

I like me better when I’m with you 🧡🤷🏻‍♂


A post shared by Rishabh Pant (@rishabpant) on





خیال رہے کہ ریشھ پنت نے گزشتہ سال جنوری میں ایک پوسٹ کے ذریعہ ایشا نیگی کو اپنی زندگی کا پیار بتایا تھا ۔ پنت نے ان کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے لکھا تھا کہ میں بس تمہیں خوش رکھنا چاہتا ہوں ، کیونکہ تم میرے خوش رہنے کی وجہ ہو ۔ اس کے بعد ایشا نیگی نے بھی اپنے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے ہم سفر ، میرے بیسٹ فرینڈ اور میری زندگی کا پیار ۔ ایشا نیگی کے اس پوسٹ پر ریشبھ پنت نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا لو یو ۔ آپ کو بتادیں کہ ایشا نیگی ایک انٹیریر ڈائزائنر ہیں اور وہ نوئیڈا کی ایمیٹی یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں ۔

ریشبھ پنت فی الحال وہ ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔


وہیں اگر ریشبھ پنت کے کرکٹ کیریئر کی بات کریں تو فی الحال وہ ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ ٹیم انتظامیہ انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے اعتبار سے اہم کھلاڑی مانتی ہے ۔ ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہونے والا ہے ۔
First published: Jan 03, 2020 06:44 PM IST