ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی سی سی نے سچن تیندولکر کو دیا ایک اور بڑا اعزاز، اس کلب میں ہوئے شامل

اس موقع پر سچن تیندولکر نے سبھی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میرے طویل انٹرنیشنل کریئر میں جس نے بھی میرا ساتھ دیا اس کا میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

  • Share this:
آئی سی سی نے سچن تیندولکر کو دیا ایک اور بڑا اعزاز، اس کلب میں ہوئے شامل
اس موقع پر سچن تیندولکر نے سبھی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میرے طویل انٹرنیشنل کریئر میں جس نے بھی میرا ساتھ دیا اس کا میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

آئی سی سی نے ہندستان کے قدآور، اسٹار سچن تیندولکر کو ایک اور برا اعزاز دیا ہے۔ آئی سی سی نے ماسٹر بلاسٹر کو ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔ لندن میں ہوئے ایک پروگرام میں سچن کے علاوہ ساؤتھ افریقہ کے سابق گیندباز ایلن ڈونالڈ اور آسٹریلیا کی سابق خاتون تیز گیند باز کیتھرین سمیت تین لوگوں کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ ماسٹر بلاسٹر اس اعزاز کو پانے والے چھٹے ہندستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے بشن سنگھ بیدی، کپل دیو۔ سنیل گواسکر، کمبلے اور راہل دراوڑ اس اعزاز کو حاصل کرچکے ہیں۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمنو ساہنی نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم 2019 میں سچن، ایلن اور کیتھرین تین بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔


سنیاس کےپانچ سال بعد ملتا ہے اعزاز


سچن نے 200 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہیں زیادہ رن اور ٹیسٹ سنچری بنانے کا ریکارڈ ہے۔ اس کلب میں شامل ہونے کیلئے جیسے ہی سچن نے آئی سی سی کے پیرامیٹر کو مکمل کیا انہیں فورا ہی اس کلب میں شامل کرلیا گیا۔ آئی سی سی کی گائڈ لائن کے مطابق اس کلب میں وہی کھلاڑی شامل ہو سکتا ہے جسے انٹرنیشنل کرکٹ سے سنیاس لئے ہوئے کم از کم 5 سال ہوچکے ہوں۔ سچن نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ نومبر 2013 میں کھیلا تھا۔



اس موقع پر سچن تیندولکر نے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے طویل انٹرنیشنل کریئر میں جس نے بھی میرا ساتھ دیا اس کا میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

First published: Jul 20, 2019 06:54 AM IST