ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2019 : ہیٹ ٹرک لینے والا یہ گیند باز بیچ میدان پر ہی کرنے لگا الٹیاں ، جانئے پھر کیا ہوا ؟

رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف کھیلے جارہے مقابلہ میں اکشر پٹیل کے پیٹ میں بھی کافی درد ہونے لگا اور ان کے چہرے کی شکن صاف طور پر اس جانب اشارہ کررہی تھی ۔ حالانکہ اکشر پٹیل پھر بھی میدان پر ڈٹے رہے اور وہ لگاتار فیلڈنگ کرتے رہے۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2019 : ہیٹ ٹرک لینے والا یہ گیند باز بیچ میدان پر ہی کرنے لگا الٹیاں ، جانئے پھر کیا ہوا ؟
فوٹو کریڈٹ : بی سی سی آئی ۔

انڈین پریمیئر لیگ کے 20 ویں مقابلے کے دران دہلی کپیٹلس کے آل راونڈر اکشر پٹیل کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف کھیلے جارہے مقابلہ میں اکشر پٹیل کے پیٹ میں بھی کافی درد ہونے لگا اور ان کے چہرے کی شکن صاف طور پر اس جانب اشارہ کررہی تھی ۔ حالانکہ اکشر پٹیل پھر بھی میدان پر ڈٹے رہے اور وہ لگاتار فیلڈنگ کرتے رہے۔

آپ کو بتادیں کہ اکشر پٹیل دہلی کپیٹلس کے اہم کھلاڑی ہیں ، جو گیند اور بلے سے بھی اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ اگرچہ اس سیزن میں انہوں نے اب تک کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے ، لیکن ان کی صحیح لائن لینتھ کی گیند بازی دہلی کیلئے کافی کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔ سال 2016 میں اکشر پٹیل نے گجرات لائنس کے خلاف ہیٹ ٹرک لی تھی ۔







دہلی بمقابلہ آر سی بی کے میچ کی بات کریں ، تو آئی پی ایل کے 20 ویں مقابلہ میں دہلی کیپیٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور بہت حد تک یہ فیصلہ صحیح بھی رہا ۔ آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 149 رن بنائے ہیں اور دہلی کو جیت کیلئے 150 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گیارہ سالوں سے پاکستانی کھلاڑی کے نام تھا آئی پی ایل کا یہ بڑا ریکارڈ ، 22 سالہ اس کھلاڑی نے پہلے ہی میچ میں توڑڈالا

 
First published: Apr 07, 2019 05:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading