ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2019 : قدم رکھتے ہی 11 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ، لیکن 11 دن بھی نہیں ٹک پایا یہ بڑا کھلاڑی

آئی پی ایل میں اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی پھیلا دینے والے کیریبیائی کھلاڑی الجاری جوزیف اب اپنی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں ۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2019 : قدم رکھتے ہی 11 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ، لیکن 11 دن بھی نہیں ٹک پایا یہ بڑا کھلاڑی
فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

آئی پی ایل میں اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی پھیلا دینے والے کیریبیائی کھلاڑی الجاری جوزیف اب اپنی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں ۔ ممبئی انڈینس کیلئے الجاری کا باہر ہونا ایک بڑا جھٹکا ہے ۔ آئی پی ایل 2019 میں ممبئی انڈینس کی جانب سے کھیلتے ہوئے الجاری نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنے پہلے میچ میں صرف 12 رن دے کر چھ وکٹ حاصل کرکے تہلکہ مچادیا تھا ۔


تاہم راجستھان رائلس کے خلاف ہفتہ کو ہوئے میچ میں ان کے دائیں ہاتھ میں چوٹ آگئی تھی ۔ فیلڈنگ کرنے کے دوران وہ دائیں کندھے کے بل پر گر پڑے تھے ۔ اب اس وجہ سے وہ آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ کیریبیائی تیز گیند باز الجاری جوزیف نے آئی پی ایل میں اپنے پہلے ہی میچ میں سب سے بہترین کارکردگی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا ، لیکن وہ 11 دن بھی ٹورنامنٹ میں نہیں ٹک پائے ۔


الجاری سے پہلے آئی پی ایل میں ایک اننگز میں سب سے اچھی کارکردگی کا ریکارڈ پہلے سہیل تنویر کے نام تھا ، جنہوں نے 2008 میں جے پور میں چنئی کے خلاف 14 رن دے کر چھ وکٹ لئے تھے ۔


یہ بھی پڑھیں : عمران طاہر نے کیا انکشاف ، کیا ہے ان کے اس خاص "سلیبریشن اسٹائل" کا راز

 
First published: Apr 17, 2019 06:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading