ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2019 : بنگلورو میں آندرے رسل کی سونامی ، پانچ وکٹ سے جیتا کولکاتہ نائٹ رائیڈرس

آئی پی ایل 2019 کے ایک میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو ہرادیا ہے ۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2019 : بنگلورو میں آندرے رسل کی سونامی ، پانچ وکٹ سے جیتا کولکاتہ نائٹ رائیڈرس
فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

آئی پی ایل 2019 کے ایک میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو ہرادیا ہے ۔ بنگلورو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرس کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹ کے نقصان پر 205 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ، مگر کولکاتہ نے رسل کی طوفانی اننگز کی بدولت اتنے بڑے ہدف کو 19.1 اوورس میں ہی پانچ وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔


ٹاس ہار کر پہلے بازی کرنے کیلئے اتری بنگلورو کی ٹیم کو شروعات کافی اچھی ملی اور کوہلی اور پارتھیو پٹیل نے پہلی وکٹ کیلئے 64 رنوں کی شراکت داری کی ۔ پٹیل 25 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ پٹیل کے بعد کپتان کوہلی اور ڈی ویلیئرس نے شاندار بلے بازی کی ۔ دونوں کے درمیان 108 رنوں کی شراکت داری ہوئی ۔ کوہلی نے 49 گیندوں میں 84 رن بنائے جبکہ ڈی ویلیئرس نے 32 گیندوں میں 63 رن کی شاندار اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ اسٹونس نے 28 رن بنائے۔


ہدف کے تعاقب میں اتری کولکانہ کی طرف سے کرس لن نے 43 ، نارائن نے 10 ، رابھن اتھپا نے 33 ، نتیش رانا نے 37 ، کپتان کارتک نے 19 ، آندرے رسل نے 48 اور شبھم گل نے 3 رن بنائے ۔ اس میچ کو جتانے میں رسل نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلورو یہ میچ جیت جائے گی ، مگر آندرے رسل نے طوفانی اننگز کھیل کر پورا میچ پلٹ دیا ۔ رسل نے 13 گیندوں میں سات چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 48 رن بنائے ۔

First published: Apr 05, 2019 11:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading