ہوم » نیوز » اسپورٹس

دھونی سے ملنے پہنچی ان کی "خاص مداح" ، ڈریسنگ روم سے باہر آکر دھونی نے لی سیلفی

آئی پی ایل کے آفیشیل ٹویٹرہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے ۔ اس ویڈیو میں دھونی میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم سے باہر آتے ہیں اور نیچے آکر اپنی خاص مداح سے ملتے ہیں ۔

  • Share this:
دھونی سے ملنے پہنچی ان کی
آئی پی ایل کے آفیشیل ٹویٹرہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے ۔ اس ویڈیو میں دھونی میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم سے باہر آتے ہیں اور نیچے آکر اپنی خاص مداح سے ملتے ہیں ۔

مہندر سنگھ دھونی کی سادگی کے ان کے مداح بھی قائل ہیں ۔ وہ ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ ایسا کردیتے ہیں جو لوگوں کے دلوں کو چھو جاتا ہے ۔ بدھ کو ممبئی انڈینس کے خلاف میچ ہارنے کے باوجود دھونی نے فینس کا دل جیت لیا ۔

دراصل آئی پی ایل کے آفیشیل ٹویٹرہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے ۔ اس ویڈیو میں دھونی میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم سے باہر آتے ہیں اور نیچے آکر اپنی خاص مداح سے ملتے ہیں ۔



دھونی کی یہ فین کافی عمردراز تھیں اور دھونی کی بڑی فین بھی تھیں ۔ دھونی ان سے ملتے ہیں اور سیلفی کلک کرتے ہیں ۔ اس کے بعد وہاں خاتون کی پوتی آتی ہے ، جو دھونی کے پاوں چھوتی ہیں ۔ دھونی نے کچھ دیر ان سے بات کی ، ان کے ساتھ سیلفی کلک کی اور پھر ٹی شرٹ پر آٹوگراف بھی دیا ۔ یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : بال بال بچ گئے نمبر ایک گیند باز جسپریت بمراہ ، ورلڈ کپ سے پہلے ختم ہوجاتا کرکٹ کیریئر ! ۔

 
First published: Apr 04, 2019 02:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading