ہوم » نیوز » اسپورٹس

دھونی کو ہرانے کے بعد کرونال پانڈیا اور سوریہ کمار نے کیا "سہیلی ڈانس" ، تصویر وائرل

ڈریسنگ روم میں کرونال پانڈیا اور سوریہ کمار ہاتھ پکڑ کر پھوگلی کرتے ہوئے نظر آئے ۔ دونوں نے جم کر یہ سہیلی ڈانس کیا ۔ وہاں موجود باقی کھلاڑی انہیں دیکھ کر اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکے اور جم کر ہنستے ہوئے نظر آئے ۔

  • Share this:
دھونی کو ہرانے کے بعد کرونال پانڈیا اور سوریہ کمار نے کیا
کرونال پانڈیا اور سوریہ کمار نے کیا سہیلی ڈانس ( فوٹو : ممبئی انڈینس انسٹاگرام ) ۔

ممبئی انڈینس نے بدھ کو چنئی سپرکنگس کو مات دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کی ۔ ممبئی نے چنئی سپرکنگس کو ہرایا ، جس کو اس سیزن میں اب تک شکست کا منہ نہیں دیکھنا پڑا تھا ۔ میچ کے بعد ممبئی انڈینس نے اس شاندار جیت کا جم کر جشن بھی منایا ۔


ڈریسنگ روم میں کرونال پانڈیا اور سوریہ کمار ہاتھ پکڑ کر پھوگلی کرتے ہوئے نظر آئے ۔ دونوں نے جم کر یہ سہیلی ڈانس کیا ۔ وہاں موجود باقی کھلاڑی انہیں دیکھ کر اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکے اور جم کر ہنستے ہوئے نظر آئے ۔








View this post on Instagram


We fight together. We win together. We celebrate together. We are #OneFamily 💙 . #CricketMeriJaan #MumbaiIndians #MIvCSK


A post shared by Mumbai Indians (@mumbaiindians) on Apr 3, 2019 at 11:26pm PDT





خیال رہے کہ آئی پی ایل میں یہ ممبئی انڈینس کی 100 ویں جیت تھی ۔ ایسا کرنے والی لیگ کی وہ پہلی ٹیم ہے ۔ ممبئی انڈینس نے اپنے بلے بازوں کی اچھی کارکردگی کے دم پر وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چنئی سپرکنگس کے خلاف 20 اوورس میں پانچ وکٹ پر 170 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا ، جس کے جواب میں چنئی 8 وکٹ پر 20 اوورس میں 133 رن ہی بناسکی ۔

یہ بھی پڑھیں : دھونی سے ملنے پہنچی ان کی خاص مداح ، ڈریسنگ روم سے باہر آکر دھونی نے لی سیلفی

 
First published: Apr 04, 2019 02:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading