ہوم » نیوز » اسپورٹس

ریشبھ پنت نے وراٹ کوہلی سے کہا : اپنے سینئر ہونے کا فائدہ مت اٹھاو !۔

ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر اور آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کے طوفانی بلے باز ریشبھ پنت کو وکٹ کے پیچھے ان کی سلیجنگ کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔ ایک انٹرویو میں وراٹ کوہلی نے انکشاف کیا تھا کہ ایک مرتبہ ریشبھ پنت نے ان کی بھی سلیجنگ کی تھی ۔

  • Share this:
ریشبھ پنت نے وراٹ کوہلی سے کہا : اپنے سینئر ہونے کا فائدہ مت اٹھاو !۔
ریشبھ پنت اور وراٹ کوہلی ۔ فوٹو کریڈٹ : بی سی سی آئی ۔

ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر اور آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کے طوفانی بلے باز ریشبھ پنت کو وکٹ کے پیچھے ان کی سلیجنگ کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔ ایک انٹرویو میں وراٹ کوہلی نے انکشاف کیا تھا کہ ایک مرتبہ ریشبھ پنت نے ان کی بھی سلیجنگ کی تھی ۔

ریشبھ پنت ان کی توجہ بھٹکانے کیلئے مسلسل بول رہے تھے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی نے انہیں کہا تھا کہ کبھی تو ڈریسنگ روم میں آو گے ۔ وراٹ کے اس انٹرویو پر اب ریشبھ پنت نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ آئی پی ایل کے 20 ویں میچ میں آر سی بی کے خلاف مقابلہ سے پہلے ریشبھ پنت نے اسٹار اسپورٹس سے بات چیت کی ۔

ریشبھ پنت نے کہا کہ میں نے وراٹ بھائی سے بچنے کیلئے اپنے گیند بازوں کو مشورہ دیا تھا ۔ اس کے بعد وراٹ نے مجھے کہا کہ ڈریسنگ روم میں تو ملو گے کبھی ، اس کے بعد جب میرا ٹیم میں سلیکشن ہوا اور میں ڈریسنگ روم میں گیا تو کچھ مذاق چل رہا تھا ، جس کے بعد میں نے خود وراٹ بھائی سے کہا کہ اپنے سینئر ہونے کا فائدہ مٹ اٹھاو ۔


یہ بھی پڑھیں : آئی پی ایل 2019 : ہیٹ ٹرک لینے والا یہ گیند باز بیچ میدان پر ہی کرنے لگا الٹیاں ، جانئے پھر کیا ہوا ؟


 

 
First published: Apr 07, 2019 07:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading