ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2019 : ریشبھ پنت نے چھکا لگا کر دہلی کو دلائی جیت ، راجستھان کی 6 وکٹ سے ہار

راجستھان نے دہلی کیپٹلس کو 192 رنوں کا بڑا ہدف دیا تھا ، لیکن مہمان ٹیم نے ریشبھ پنت کی ناٹ آوٹ 78 رن اور شیکھر دھون کی 54 رنوں کی اننگز کی بدولت 19.2 اوورس میں ہدف کو حاصل کرلیا ۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2019 : ریشبھ پنت نے چھکا لگا کر دہلی کو دلائی جیت ، راجستھان کی 6 وکٹ سے ہار
فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

آئی پی ایل 2019 کے 40 ویں مقابلہ میں دہلی کیپٹلس نے راجستھان کو اسی کے گھریلو میدان پر چھ وکٹ سے ہرادیا ہے۔ راجستھان نے دہلی کیپٹلس کو 192 رنوں کا بڑا ہدف دیا تھا ، لیکن مہمان ٹیم نے ریشبھ پنت کی ناٹ آوٹ 78 رن اور شیکھر دھون کی 54 رنوں کی اننگز کی بدولت 19.2 اوورس میں ہدف کو حاصل کرلیا ۔ پنت اور دھون کے علاوہ پرتھوی شا نے بھی 42 رن بنائے۔ انہوں نے پنت کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے 84 رنوں کی اہم شراکت داری کی ۔ راجستھان کی بات کریں تو گوپال نے دو اور دھول کلکرنی اورریان پراگ نے ایک ایک وکٹ لئے ۔

ہدف کے تعاقب میں اتری دہلی کی شروعات کافی دھماکہ دار رہی اور پہلے چھ اوورس میں انہوں نے 59 رن بناڈالے ۔ اس کے بعد دھون نے 25 گیندوں میں اپنی نصف سنچری پوری کی ۔ حالانکہ راجستھان کیلئے لیگ اسپنر گوپال نے 54 رن پر ان کا کھیل ختم کردیا ۔ دہلی کے کپتان ائیر بھی چار رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دو وکٹ گرنے کے بعد دہلی کی اننگز کو پرتھوی شا اور ریشبھ پنت نے سنبھالا ۔ ریشبھ پنت نے 26 گیندوں میں نصف سنچری بنائی ۔ حالانکہ پرتھوی شا نصف سنچری سے چوک گئے اور 42 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ حالانکہ پنت ڈٹے رہے اور دہلی کو ساتویں جیت دلادی ۔

اس سے پہلے راجستھان کیلئے رہانے نے سنچری بنائی ۔ انہوں نے 63 گیندوں میں ناٹ آوٹ 105 رن بنائے۔ یہ رہانے کی آئی پی ایل میں سب سے اچھی کارکردگی ہے۔ رہانے نے آئی پی ایل میں دوسری مرتبہ سنچری بنائی ہے۔ رہانے کے علاوہ کپتان اسمتھ نے 50 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ راجستھان کیلئے رہانے اور اسمتھ نے دوسرے وکٹ کیلئے 75 گیندوں میں 130 رنوں کی شراکت داری ۔ بنی نے 19 رن بنائے ۔ دہلی کی جانب سے ربادا نے دو اور اکشر پٹیل ، ایشانت شرما اور کرس مورس نے ایک ایک وکٹ لئے۔

First published: Apr 22, 2019 11:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading