ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2019 : آر سی بی کی مسلسل چھٹی شکست ، دہلی نے چار وکٹوں سے ہرایا

آر سی بی نے ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائےہیں اور دہلی کو جیت کیلئے 150 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2019 : آر سی بی کی مسلسل چھٹی شکست ، دہلی نے چار وکٹوں سے ہرایا
فوٹو کریڈٹ : بی سی سی آئی ۔

آئی پی ایل 2019 کے 20 ویں مقابلہ میں ربادا کی شاندار گیند بازی اور پھر کپتان سریش ائیر کی نصف سنچری کی بدولت دہلی کپیٹلس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو چار وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ آر سی بی نے ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائےہیں اور دہلی کو جیت کیلئے 150 رنوں کا ہدف دیا ، جس کو دہلی نے چھ وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔ آر سی بی کی اس سیزن میں یہ مسلسل چھٹی شکست ہے۔

دہلی کیپیٹلس کی طرف سب سے زیادہ رن کپتان سریش ائیر نے بنائے ۔ انہوں نے 50 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکے کی مدد سے 67 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ ائیر کے علاوہ پرتھوی شا نے 28 رن ، انگرام نے 22 رن بنائے ۔ جبکہ شیکھر دھون اور کرس مورس اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ ریشبھ پنت نے 18 رن بنائے۔

دہلی کیپٹلس کے تیز گیند باز کگیسو ربادا نے 21 رن دے کر چار وکٹ لئے اور آر سی بی کی اننگز کو اڑانے کو اہم رول ادا کیا ۔ آر سی بی کی جانب سے کپتان کوہلی نے سب سے زیادہ 41 رن بنائے ۔ ان کے علاوہ معین علی نے 32 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ آر سی بی کی اننگز میں 8 چوکے اور سات چھکے لگے ۔ دہلی کیلئے ربادا کے چار وکٹوں کے علاوہ کرس مورس نے دو اور اکشر پٹیل اور سندیپ لمچھانے نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

First published: Apr 07, 2019 06:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading