ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2019: الزاری جوزف کے طوفان میں ڈوبا حیدرآباد کا سورج، ممبئی کی مسلسل دوسری جیت

یہ ممبئی کی اس سیزن میں مسلسل دوسری اور کل تیسری جیت ہے۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2019: الزاری  جوزف کے طوفان  میں ڈوبا حیدرآباد کا سورج، ممبئی کی مسلسل دوسری جیت
یہ ممبئی کی اس سیزن میں مسلسل دوسری اور کل تیسری جیت ہے۔

آئی پی ایل 2019 میں ممبئی انڈینس نے ویسٹ انڈیز کے تیز گیندباز الزاری جوزف کی طوفانی گیندبازی (12رن پر6وکٹ ) کے سہارے ن رائزرس حیدآباد کو آسانی سے شکست دے دی۔ گیندبازوں کی مددگا پچ پر ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ 136 ر بنائے تھے۔


ٹیم نے اپنے گیندبازوں کے سہارے حیدرآباد کو 96 رن پر سمیٹ دیا۔ یہ ممبئی کی اس سیزن میں مسلسل دوسری اور کل تیسری جیت ہے۔ وہیں سن رائزرس کو دوسری ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ الزاری جوزف نے آئی پی ایل میں سب سے بہترین گیندبازی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے راجستھان رائلز کے سہیل تنویر کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 2008 میں 14 رن دیکر 6وکٹ لئے تھے۔


 

First published: Apr 06, 2019 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading