ہوم » نیوز » اسپورٹس

میدان چھوڑ کر حیدرآباد کی گلیوں میں یہ کام کرتے نظر آئے اسٹار افغان کھلاڑی راشد خان ، جانیں وجہ

آئی پی ایل میں میدان پر چھکے اور چوکے مارنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی میدان چھوڑ کر گلی کرکٹ کھیلتے نظر آئے ۔

  • Share this:
میدان چھوڑ کر حیدرآباد کی گلیوں میں یہ کام کرتے نظر آئے اسٹار افغان کھلاڑی راشد خان ، جانیں وجہ
فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

آئی پی ایل میں میدان پر چھکے اور چوکے مارنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی میدان چھوڑ کر گلی کرکٹ کھیلتے نظر آئے ۔ سن رائزرس کے آل راونڈر وجے شنکر اور اسپن گیند باز راشد خان حیدرآباد کی گلیوں میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے نظر آئے ۔ راشد خان نے بچوں کو گیند بازی کرائی تو وہیں شنکر بچوں کو بلے بازی کے ہنر سکھاتے نظر آئے ۔

آئی پی ایل کے آفیشیل انسٹاگرام ہینڈل نے ایک ویڈیو جاری کی ہے ، جس میں دونوں کھلاڑی بچوں کے ساتھ کھیل کے ساتھ ساتھ مستی کرتے دکھے ۔ حیدرآباد کے اسٹار کھلاڑیوں کو اپنے درمیان دیکھ کر بچے بھی کافی خوش ہوگئے ۔ انہوں نے نہ صرف ان کے ساتھ گلی کرکٹ کا لطف لیا بلکہ سیلفی بھی کھینچوائیں ۔




آئی پی ایل کا 23 واں میچ چنئی سپرکنگس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان کھیلا جائے گی ۔ سن رائزرس اپنے ہوم گراونڈ پر جیت حاصل کرنے اترے گی ، جہاں وہ گزشتہ دو مقابلے ہار چکی ہے ۔ جبکہ 8 میچوں میں سے سات میچ جیت چکی چنئی سپرکنگس کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو لگا جھٹکا ، فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوا یہ بڑا کھلاڑی

 
First published: Apr 17, 2019 03:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading