ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : رائل چیلنجرس بنگلورو کے اس کھلاڑی کی الٹی گنتی شروع ، 4.4 کروڑ روپے ہے قیمت

رائل چیلنجرس بنگلورو کے سلامی بلے باز ایرون فنچ(Aaron Finch) نے آئی پی ایل 2020 میں کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے ۔

  • Share this:
IPL 2020 : رائل چیلنجرس بنگلورو کے اس کھلاڑی کی الٹی گنتی شروع ، 4.4 کروڑ روپے ہے قیمت
IPL 2020 : رائل چیلنجرس بنگلورو کے اس کھلاڑی کی الٹی گنتی شروع ، 4.4 کروڑ روپے ہے قیمت

آئی پی ایل 2020 میں رائل چیلنجرس بنگلورو کی کارکردگی شاندار رہی ہے ۔ وراٹ کوہلی کی اس ٹیم کا پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنا طے نظر آرہا ہے ۔ اس سال آر سی بی کے گیند بازوں اور بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ یجویندر چہل ، سینی ، کرس مورس نے سبھی کو متاثر کیا ہے ۔ بلے بازی میں وراٹ کوہلی اور اے بی ڈیویلیئرس تو ہیں ہی صدا بہار ، لیکن آر سی بی کی ایک کمی اس کو مسلسل پریشان کررہی ہے ۔ اس کمی کا نام ایرون فنچ ہے جو کہ میچ در میچ کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپارہے ہیں ۔ چنئی سپرکنگس کے خلاف بھی فنچ کا بلا نہیں چلا اور وہ صرف 15 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔


آئی پی ایل 2020 کیلئے ایرون فنچ کو بنگلورو نے بڑی امیدوں سے خریدا تھا ۔ فنچ پر بنگلورو کی ٹیم نے ۴۔۴۰ کروڑ روپے کی بڑی رقم خرچ کی تھی ، لیکن وہ اپنی قیمت پر اب تک کھرے نہی اترسکے ہیں ۔ ایرون فنچ نے اس سیزن میں صرف ۔۔۔ کی اوسط سے 236 رن بنائے ہیں ۔ فنچ کا اسٹرائیک ریٹ بھی صرف 111 سے کچھ زیادہ رہا ہے اور وہ اس سیزن میں صرف ایک نصف سنچری بناسکے ہیں ۔ فنچ جیسے بلے باز سے ایسی کارکردگی کافی مایوس کن ہے ۔

ORANGE CAP:


ایسا نہیں ہے کہ ایرون فنچ اچھی گیندوں پر آوٹ ہورہے ہیں ۔ اس سیزن میں دیکھا گیا ہے کہ فنچ کی تکنیک میں کافی خامیاں ہیں ۔ انہیں مسلسل ان سوئنگ گیندوں پر پریشانی ہورہی ہے ۔ فنچ نے اس کیلئے اپنی بلے بازی کا اسٹائل بھی بدل دیا ہے ، لیکن ان کی کارکردگی ویسی کی ویسی ہی ہے ۔ ایسے میں ہوسکتا ہے کہ کوہلی اینڈ کمپنی اب کسی اور غیر ملکی کھلاڑی کو موقع دے ۔
POINTS TABLE:

بنگلورو نے اس سیزن میں ابھی فلیپی کو صرف دو ہی میچ کھلائے ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ انہیں آر سی بی ٹیم مینجمنٹ پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے بعد موقع دے ۔ اگر فنچ جلد ہی رنگ میں نہیں لوٹے تو ان کیلئے مصیبت پیدا ہوسکتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 25, 2020 06:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading