ہوم » نیوز » اسپورٹس

پریکٹس کرنے پر پٹائی کرتی تھی ماں ، والد چلاتے تھے آٹو ، اب IPL 2020 میں رقم کی نئی تاریخ

IPL 2020 : محمد سراج (Mohammed Siraj) نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف قہر برپا کرنے والی گیند بازی کی ۔ ان کی اس کامیابی کے پیچھے کئی درد چھپے ہیں ۔

  • Share this:
پریکٹس کرنے پر پٹائی کرتی تھی ماں ، والد چلاتے تھے آٹو ، اب IPL 2020 میں رقم کی نئی تاریخ
پریکٹس کرنے پر پٹائی کرتی تھی ماں ، والد چلاتے تھے آٹو ، اب IPL 2020 میں رقم کی نئی تاریخ

انڈین پریمیئر لیگ میں اکثر فینس رنوں کی بارش ہوتے دیکھتے رہتے ہیں ، لیکن کبھی کبھی گیند باز بھی قہر برپا کرتی گیند بازی سے بلے بازوں کے ہوش اڑا دیتا ہے ۔ کچھ ایسا ہی آئی پی ایل 2020 کے 39 ویں میچ میں دیکھنے کو ملا ، جس میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم صرف 84 رنوں پر ہی سمٹ گئی ۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف بنگلورو کے ہر گیند باز نے شاندار گیند بازی کی ۔ یجویندر چہل نے چار اوورس میں 15 رن دے کر دو وکٹ لئے تو واشنگٹن سندر نے چار اوورس میں 14 رن دے کر ایک وکٹ اپنے نام کیا ۔ لیکن کولکاتہ نائٹ رائیدرس کو سب سے زیادہ نقصان تیز گیند باز محمد سراج نے پہنچایا ۔


محمد سراج نے کولکاتہ کے خلاف 8 رن دے کر تین وکٹ لئے ۔ سراج نے اپنے پہلے ہی اوور سے شاہ رخ خان کی ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کیا ۔ سراج نے پہلے ہی اوور میں لگاتار دو گیندوں پر راہل ترپاٹھی اور نتیش رانا کو آوٹ کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے ٹام بینٹن کا وکٹ بھی جھٹکا ۔ سراج نے اپنے پہلے دونوں اوورس میڈن ڈالنے ، جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کھلاڑی نے کیا ہے ۔ محمد سراج نے کے کے آر کے خلاف ایک بھی باونڈری نہیں ، جو کہ اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے ۔


سراج حیدرآباد میں ایک انتہائی غریب کنبہ میں پیدا ہوئے اور ان کے والد ایک آٹو ڈرائیور تھے ۔
سراج حیدرآباد میں ایک انتہائی غریب کنبہ میں پیدا ہوئے اور ان کے والد ایک آٹو ڈرائیور تھے ۔


آپ کو بتادیں کہ محمد سراج کا سفر اتنا آسان نہیں تھا ۔ سراج حیدرآباد میں ایک انتہائی غریب کنبہ میں پیدا ہوئے اور ان کے والد ایک آٹو ڈرائیور تھے ۔ حالانکہ آٹو ڈرائیور ہونے کے باوجود ان کے والد نے سراج کو کبھی کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی ۔ انہوں نے سراج کو اچھے سے اچھے اسپائکس لاکر دئے ۔ سراج دن بھر کرکٹ کی پریکٹس کرتے تھے ۔ یہاں تک کہ وہ رات میں بھی پریکٹس کیلئے جاتے تھے ۔ زیادہ پریکٹس کی وجہ سے ماں نے کئی مرتبہ ان کی پٹائی بھی کی ، لیکن ان کی یہ ضد انہیں آئی پی ایل تک لے آئی ۔

محمد سراج کو آئی پی ایل 2017 میں سن رائزرس حیدرآباد نے 2.6 کروڑ کی بڑی قیمت پر خریدا اور اس کے بعد اس گیند باز نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ۔ سراج نے سال 2017 میں ہی ہندوستان کیلئے ٹی ٹوینٹی ڈیبیو کیا اور 2019 میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو بھی کیا ۔ اگرچہ سراج انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی چھاپ نہیں چھوڑ پائے ہیں ، لیکن آئی پی ایل میں انہوں نے دکھادیا ہے کہ ان کے اندر قابلیت ہے اور وہ جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں زبردست واپسی کریں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 22, 2020 09:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading