ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: کرس گیل کو بھاری پڑ گیا بلا پھینکا، میچ ریفری نے لگایا جرمانہ

IPL 2020: کرس گیل (Chris Gayle) نے محض 63 گیندوں پر 99 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔

  • Share this:
IPL 2020: کرس گیل کو بھاری پڑ گیا بلا پھینکا، میچ ریفری نے لگایا جرمانہ
IPL 2020: کرس گیل کو بھاری پڑ گیا بلا پھینکا، میچ ریفری نے لگایا جرمانہ

نئی دہلی: کنگس الیون پنجاب (KXIP) کے طوفانی بلے باز کرس گیل (Chris Gayle) پر میچ ریفری نے جرمانہ عائد کیا ہے۔ کرس گیل پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے (code of conduct breach) کے قصور وار پائے گئے ہیں۔ انہیں میچ فیس کی 10 فیصد رقم جرمانے کے طور پر دینی ہوگی۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز راجستھان رائلس کے خلاف میچ کے دوران کرس گیل نے آوٹ ہونے کے بعد میدان پر بلا پھینک دیا تھا۔ ان پر آئی پی ایل کی ضابطہ اخلاق کی لیول-1 کا چارج لگا ہے۔ کرس گیل پر کھیل جذبے کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔


کیا تھی کرس گیل کی غلطی؟


راجستھان رائلس کےخلاف کرس گیل نے طوفانی اننگ کھیلی۔ چوکے - چھکے کی بارش کرنے والے کرس گیل آئی پی ایل میں اپنی ساتویں سنچری کے قریب پہنچ گئے۔ 19 ویں اوور میں جوفرا آرچرکی تیسری گیند پرکرس گیل شاندار چھکا لگا کر 99 رن کے اسکور پر پہنچ گئے۔ کرس گیل کےبلے سے ایک اور سنچری لگنی طے تھی، لیکن چوتھی گیند پر وہ بولڈ ہوگئے۔ یارکر لینتھ کی گیند سب سے پہلے کرس گیل کے بلے کو چھوتے ہوئے وکٹ سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد غصے میں کرس گیل اپنے بلے کو زمین پر مارنا چاہتے تھے، لیکن بیٹ ہوا میں لہراتے ہوئے مڈ وکٹ کی طرف پہنچ گئی۔ حالانکہ بعد میں کرس گیل نے پویلین لوٹتے ہوئے جوفرا آرچر سے ہاتھ بھی ملایا۔


 



کرس گیل کا دھماکہ

کرس گیل نے صرف 63 گیندوں پر 99 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ یعنی کل 72 رن انہوں نے صرف چوکے - چھکے سے پورے کئے۔ کرس گیل نے کے ایل راہل کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 120 رنوں کی شراکت کی۔ موجودہ آئی پی ایل میں کرس گیل کے بلے سے یہ تیسری نصف سنچری تھی۔ چھکے کی بارش کرنے والے کرس گیل اب سب سے زیادہ چھکا لگانے کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اب تک 23 چھکے لگائے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 31, 2020 11:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading