ہوم » نیوز » اسپورٹس

 بڑی خبر:  19 ستمبر سے شروع ہوسکتا ہے آئی پی ایل 2020، اتنے بجے شروع ہوں گے میچ

ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 رد ہونے کے بعد IPL 2020 کا انعقاد تقریبا طے ہوگیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آخر دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کب سے شروع ہوگی؟ اس سوال کا جواب بھی جلد سامنے آجائے گا لیکن اس درمیان خبر آرہی ہے کہ آئی پی ایل (IPL 2020) کی شروعات 19 سے شروع سے ہوسکتی ہے۔

  • Share this:
 بڑی خبر:  19 ستمبر سے شروع ہوسکتا ہے آئی پی ایل 2020، اتنے بجے شروع ہوں گے میچ
ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 رد ہونے کے بعد IPL 2020 کا انعقاد تقریبا طے ہوگیا ہے.

ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 رد ہونے کے بعد IPL 2020 کا انعقاد تقریبا طے ہوگیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آخر دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کب سے شروع ہوگی؟ اس سوال کا جواب بھی جلد سامنے آجائے گا لیکن اس درمیان خبر آرہی ہے کہ آئی پی ایل (IPL 2020) کی شروعات 19 سے شروع سے ہوسکتی ہے۔ پہلے ایسے مانا جارہا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ 26 ستمبر سے شروع ہوسکتی ہے لیکن یہ ٹورنامنٹ ایک ہفتے پہلے شروع کی جاسکتی ہے۔

کتنے بچے شروع ہوں گے آئی پی ایل میچ (IPL 2020)

ٹائمس آف انڈیا میں چھپی رپورٹ کے مطابق انڈین پریمئر لیگ 2020 کے میچ شام 7:30 بچے شروع کئے جاسکتے ہیں۔ ہندستان میں یہ میچ 8بجے شروع ہوتے تھے اور 7:30 بجے ٹاس ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ (IPL 2020) یو اے ای میں ہوسکتا ہے جس وجہ ست میچ کے وقت یں تبدیلی ہورہی ہے۔

یو اے ای میں ہوگا آئی پی ایل میچ (IPL 2020)

بتادیں کہ آئی پی ایل میچ (IPL 2020) گورننگ کے چیئرمین برجیش پٹیل نے پیر کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اس مرتبہ آئی پی ایل میچ (IPL 2020) ہندستان کے باہر یو اے ای میں منعقد کیا جائے گا۔ ہندستان میں مسلسل پھیل رہے کوروناوائرس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا جا رہا ہے۔ برجیش پٹیل نے بتایا کہ اگلے ہفتے اس مسئلے پر آئی پی ایل گورننگ کاؤنسل کی میٹنگ ہونے والی ہے اور اس میں ٹورنامنٹ کی تاریخ، شیڈول اور دوسری ضروی باتوں پر فیصلے لئے جاسکتے ہیں۔ برجیش پٹیل نے بتایا کہ حکومت ہند سے منظوری کے بعد آئی پی ایل میچ (IPL 2020) کا شیڈول تیار ہوگا۔

یو اے ای آئی پی ایل میچ (IPL 2020) کے انعقاد کیلئے تیار
بتادیں کہ جب سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ یو اے ای میں آئی پی ایل میچ (IPL 2020) ہوسکتا ہے تب سے وہاں کے کرکٹ ایسوسی ایشن نے خود کوتیار کرنا شروع کردیا تھا۔ دبئی اسپورٹس سٹی کے ہیڈ آف کرکڑ ایوینٹ سلمان حنیف نے کہا تھا کہ دبئی اسپورٹس سٹی، جس میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور آئی سی سی اکاڈمی میچوں کیلئے تیار ہے۔ بتادیں کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 9 پچ بنی ہوئی ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 22, 2020 08:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading