ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : سریش ائیر کا طوفان ، دہلی کیپیٹلس نے کے کے آر کو دی 18 رنوں سے مات

کپتان سریش ایئر کی طوفانی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار گیند بازی کے دم پر دہلی کیپیٹلس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 18 رنوں سے مات دیدی ۔

  • Share this:
IPL 2020 : سریش ائیر کا طوفان ، دہلی کیپیٹلس نے کے کے آر کو دی 18 رنوں سے مات
IPL 2020 : سریش ائیر کا طوفان ، دہلی کیپیٹلس نے کے کے آر کو دی 18 رنوں سے مات

کپتان سریش ایئر کی طوفانی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار گیند بازی کے دم پر دہلی کیپیٹلس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 18 رنوں سے مات دیدی ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتےہوئے دہلی کیپیٹلس نے چار وکٹ کے نقصان پر 228 رن بنائے ، جس کے جواب میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی مقررہ 20 اورس میں 8 وکٹ پر 210 رن ہی بناسکی ۔ دہلی کی جیت کے ہیرو کپتان سریش ایئر اور پرتھوی شا رہے ، جنہوں نے طوفانی اننگز کھیلی ۔ پرتھوی شا نے دہلی کو شاندار شروعات دلائی اور اس کے بعد سریش ایئر نے 38 گیندوں میں ناٹ آوٹ 88 رنوں کی کپتانی اننگز کھیلی ۔ علاوہ ازیں ریشبھ پنت نے 17 گیندوں میں 38 رن بنائے ۔


ہمالیائی ہدف کے تعاقب میں اتری کے کے آر کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور 8 رن پر ہی سنیل نارائن کے طور پر پہلا وکٹ گنوا دیا ۔ اس کے بعد شبھم گل اور نتیش رانا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی ، مگر 72 رن پر گل کے طور پر دوسرا جھٹکا لگا ۔ ایک اینڈ پر نتیش رانا کھڑے رہے ، مگر دوسرے اینڈ پر ان کو کوئی ساتھ نہیں ملا ۔ آندرے رسل 13 رن اور کپتان کارتک 6 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔


دہلی کیپیٹلس نے چار وکٹ کے نقصان پر 228 رن بنائے ، جس کے جواب میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی مقررہ 20 اورس میں 8 وکٹ پر 210 رن ہی بناسکی ۔
دہلی کیپیٹلس نے چار وکٹ کے نقصان پر 228 رن بنائے ، جس کے جواب میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی مقررہ 20 اورس میں 8 وکٹ پر 210 رن ہی بناسکی ۔


نتیش رانا نے 35 گیندوں میں 58 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ رانا کے بعد مورگن نے بھی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور 18 گیندوں پر طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 44 رن بنائے اور جیت کی امید پیدا کی ، مگر نارتینجے نے ان کا وکٹ لے کر کے کے آر کو ساتواں جھٹکا دیا ۔ اس کے بعد 36 رن بناکر راہل ترپاٹھی بھی آوٹ ہوگئے ۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی کے کے آر کی جیت کی امید بھی پوری طرح ختم ہوگئی ۔ کملیش ناگرکوٹی تین اور شیوم ماوی ایک رن پر ناٹ آوٹ رہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 03, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading