ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : دہلی کیپیٹلس نے رقم کی تاریخ ، حیدرآباد کو شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل میں بنائی جگہ

دہلی نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے شیکھر دھون کی شاندار اننگز کی بدولت 189 رن بنائے اور حیدرآباد کو جیت کیلئے 190 کا ہدف دیا ، جس کے جواب میں 172 رن ہی بناسکی ۔

  • Share this:
IPL 2020 : دہلی کیپیٹلس نے رقم کی تاریخ ، حیدرآباد کو شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل میں بنائی جگہ
IPL 2020 : دہلی کیپیٹلس نے رقم کی تاریخ ، حیدرآباد کو شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل میں بنائی جگہ

سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر دہلی کیپیٹلس پہلی مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ اب 10 نومبر کو دہلی کا مقابلہ ممبئی انڈینس میں ہوگا ۔ دہلی نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے شیکھر دھون کی شاندار اننگز کی بدولت 189 رن بنائے اور حیدرآباد کو جیت کیلئے 190 کا ہدف دیا ، جس کے جواب میں 172 رن ہی بناسکی ۔


ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری دہلی نے شیکھر دھون کے ساتھ اوپننگ میں مارکس اسٹائنس کو اتارنے کا داؤ کھیلا جو کامیاب رہا۔ شیکھر اور اسٹائنس نے دہلی کو 86 رن کی شاندار ابتدا دی ۔ اسٹائنس نے انہیں پاور پلے میں اتارنے کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے اننگ کے چوتھے اوور میں جیسن ہولڈر کی گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے اٹھارہ رن بنائے۔ دہلی کے پچاس رن 45 اوور میں پورے ہوگئے۔


گزشتہ کچھ میچوں میں سستے میں آؤٹ ہونے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز شیکھر نے بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی ہونےکے اپنے رتبے کو قائم رکھتے ہوئے بہترین اننگز کھیلی ۔ اسٹائنس کی دوسرے طرف موجودگی نے بھی شیکھر کے اوپر سے دباؤ ہٹادیا ۔ دونوں بلے بازوں نے حیدرآباد کے راشد خان کی گیندوں کو محتاط طریقے سے کھیلا۔ اسٹائنس راشد کی گیند پر بولڈ ہوئے ، لیکن تب تک وہ اپنا کام کرچکے تھے۔ اسٹائنس نے ستائس گیندوں پر اڑتیس رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ میدان پر اترے کپتان شریس ایر نے بیس گیندوں پر ایک چوکے کے سہارے اکیس رن کی محتاط اننگز کھیلی۔


شیکھر نے لے میں کھیلتے ہوئے لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم کی گیند پر چھکا مار کر اپنی نصف سنچری چھبیس گیندوں میں پوری کی۔ شیکھر کا آئی پی ایل میں یہ اکتالیسویں نصف سنچری تھی ۔ دہلی نے اپنے 100 رن دسویں اوور میں پورے کئے۔  ایئر کو ہولڈر نے منیش پانڈے کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ایئر کا وکٹ 126 کے اسکور پر گرا۔ شیکھر اورایئر نےدوسرے وکٹ کے لئے 40 رن کی شراکت داری کی ۔ اس میچ کے لئے الیون کھلاڑی کے طور پر لائے گئے شمران ہٹمائر نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے کچھ بڑے شاٹ کھیلے۔ حالانکہ گیارہ سے پندرہ اوور تک رن کی رفتار کچھ دھیمی رہ گئی ۔

ہٹمائر نے اٹھارہویں اوور میں ہولڈر پر تین چوکے اور شیکھر نے بھی اسی اوور میں ایک چوکا لگایا ۔ اس اوور میں اٹھارہ رن بنائے ۔ شیکھر انیسویں اوور میں سندیپ شرما کی تیسری گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ شیکھر نے ڈی آر ایس نہیں لیا۔ اگر وہ ڈی آر ایس لیتے تو بچ سکتے تھے ، کیونکہ گیند اسٹمپ چھوڑ رہی تھی۔

شیکھر نے پچاس گیندوں پر 78 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ شیکھر کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹی نٹراجن نے دہلی کے بلے بازوں کو بڑا شاٹ مارنے کا موقع نہیں دیا اور 20 اوور کے اختتام کے بعد دہلی کا اسکور 189 رہاتھا ۔ ہٹمائر نے 22 گیندوں پر ناٹ آؤٹ بیالیس رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

دہلی کو حیدرآبادکی خراب فیلڈنگ کا بھی فائدہ ملا۔ حیدرآباد کے فیلڈروں نے کیچ چھوڑے ۔ مس فیلڈنگ کی اور راشد نے اوورتھرو پر چوکا بھی دیا ۔ حیدرآباد کی طرف سے سندیپ نے تیس اوور میں ایک وکٹ اور راشد نے چھبیس رن پر ایک وکٹ لیا جبکہ ہولڈر نے پچاس رن لٹا کر ایک وکٹ لیا ۔ ندیم نے چار اوور میں اڑتالیس رن دئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 08, 2020 11:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading