ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : گرل فرینڈ کو اچانک سامنے دیکھ کر رونے لگا یہ بڑا کرکٹر ، ویڈیو وائرل

فرنچائزی نے چنئی سپرکنگس کے خلاف جیت حاصل کرنے کے بعد دہلی کیپٹلس کے کوچ اور کھلاڑیوں کو سرپرائز دیا ۔

  • Share this:
IPL 2020 : گرل فرینڈ کو اچانک سامنے دیکھ کر رونے لگا یہ بڑا کرکٹر ، ویڈیو وائرل
IPL 2020 : گرل فرینڈ کو اچانک سامنے دیکھ کر رونے لگا یہ بڑا کرکٹر ، ویڈیو وائرل

آئی پی ایل کے اس سیزن میں دہلی کیپٹلس کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل میں بھی ممبئی انڈینس کے بعد دہلی دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے کھیل کو دیکھ کر اس مرتبہ اس کو خطاب کا مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے ۔ سریش ایئر کی قیادت میں ٹیم نے ابھی تک سات میں سے پانچ میچ جیتے ہیں ۔ ٹیم زبردست فارم میں ہے ۔


آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسری سب سے کامیاب ٹیم چنئی سپرکنگس کو اس سیزن میں مات دینے کے بعد دہلی کے کھلاڑیوں کو فرنچائزی نے سرپرائز دیا اور اس سرپرائز کو دیکھ کر کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو تک آگئے ۔ اس سرپرائز میں دہلی کیپٹلس کے اسٹار کھلاڑی شیمرون ہیٹ مائر کے سامنے اچانک ہی ان کی گرل فرینڈ آگئی ۔



دہلی کیپٹلس نے اس سرپرائز کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ۔ دراصل فرنچائزی کے شریک مالک پارتھ جندل کا یہ منصوبہ تھا ۔ انہوں نے ٹیم کو کہا کہ ہم نے جن میچوں میں اچھی کارکردگی نہیں کی ، ان میچوں کی کلپ یہاں پر دیکھیں گے اور ایسا کہہ کر انہوں نے پردے جو پر دکھایا ، اس نے ہر کسی کو جذباتی کردیا ۔

پردے پر کھلاڑیوں کے کنبہ کے ویڈیو پیغامات دکھائے گئے ۔ جب مارکس اسٹوئنس کا کنبہ پردے پر نظر آیا تو وہ رونے لگے ۔ وہیں ہیٹ مائربھی کافی وقت بعد پردے پر گرل فرینڈ کو دیکھ کر کافی جذباتی ہوگئے اور اپنا سر نیچے کی طرف کرلیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 13, 2020 09:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading