ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : فلاپ ہوئے وراٹ کوہلی تو گواسکر نے انوشکا شرما پر کردیا ایسا کمنٹ ، فینس بولے : انہیں کمنٹری سے ہٹاو

IPL 2020 : وراٹ کوہلی پنجاب کے خلاف فیلڈنگ سے لے کر کپتانی اور پھر بلے بازی ہر محاذ پر ناکام رہے ۔ انہوں نے کے ایل راہل کے دو اہم کیچ ڈراپ کئے ۔ لیکن سنیل گواسکر کے وراٹ پر کمنٹ نے ہر کسی کو حیران کردیا ۔

  • Share this:
IPL 2020 : فلاپ ہوئے وراٹ کوہلی تو گواسکر نے انوشکا شرما پر کردیا ایسا کمنٹ ، فینس بولے : انہیں کمنٹری سے ہٹاو
IPL 2020 : فلاپ ہوئے وراٹ کوہلی تو گواسکر نے انوشکا شرما پر کردیا ایسا کمنٹ ، فینس بولے : انہیں کمنٹری سے ہٹاو

سوشل میڈیا کی دنیا بڑی ہی نرالی ہے ۔ ہر چھوٹی بڑی غلطی پر سلیبریٹیز کو فینس گھیر لیتے ہیں ۔ جمعرات کو دیر رات وراٹ کوہلی کی ٹیم کو کنگس الیون پنجاب نے 97 رنوں سے کراری شکست دی ۔ اس کے بعد ہر طرف وراٹ کوہلی کی تنقید شروع ہوگئی ۔ سابق کرکٹرس وراٹ کے فارم اور کپتانی پر سوال اٹھانے لگے ۔ اسی دوران ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے انوشکا شرما کا نام لیتے ہوئے وراٹ کوہلی پر نشانہ سادھا ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ۔ فینس گواسکر کو کمنٹری ٹیم سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے لگے ۔


سنیل گواسکر نے وراٹ پر اپنے کمنٹ سے ہر کسی کو حیران کردیا ۔ ہندی میں کمنٹری کرتے ہوئے گواسکر نے وراٹ کے خراب فارم پر کہا : انہوں نے لاک ڈاون میں تو صرف انوشکا کی گیندوں پر پریکٹس کی ہے ۔ بتادیں کہ لاک ڈاون کے دوران وراٹ کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہوا تھا ۔ اس ویڈیو میں وراٹ اپنی اہلیہ انوشکا کے ساتھ کرکٹ کھیلتے نظر آئے تھے ۔ شاید گواسکر کا کمنٹ اسی ویڈیو کی جانب اشارہ کرتا ہے ، لیکن گواسکر کے اس تبصرہ سے فینس بھڑک گئے ہیں ۔ کئی لوگ ان کے اس کمنٹ کو وراٹ اور انوشکا پر ذاتی حملہ بتارہے ہیں ۔ ساتھ ہی کئی لوگ اس کمنٹ کو ذو معنی بھی کہہ رہے ہیں ۔





بتا دیں کہ وراٹ کوہلی پنجاب کے خلاف فیلڈنگ سے لے کر کپتانی اور پھر بلے بازی ہر محاذ پر ناکام رہے ۔ انہوں نے کے ایل راہل کے دو اہم کیچ ڈراپ کئے ۔ راہل کا پہلا کیچ وراٹ نے اس وقت چھوڑ دیا جب وہ 83 کے اسکور پر بلے بازی کررہے تھے جبکہ دوسرا کیچ انہوں نے 89 کے اسکور پر چھوڑ دیا ۔ علاوہ ازیں بلے بازی کے دوران وہ صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 206 رن بنائے ، جس کے جواب میں بنگلورو کی ٹیم 109 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔ کپتان وراٹ کوہلی سے لے کر ٹیم کے سارے اسٹار کھلاڑی فلاپ ثابت ہوئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 25, 2020 04:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading