ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : دھونی کی بیٹی کو ملی دھمکی پر بھڑکے پر عرفان پٹھان ، کہی یہ بڑی بات

سوشل میڈیا پر یوزرس نے دھونی کے کبنہ اور بیٹی کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور دھمکی بھی دی ۔ دھونی کی بیٹی کو ملی دھمکی کے بعد سابق آل راونڈر عرفان پٹھان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

  • Share this:
IPL 2020 : دھونی کی بیٹی کو ملی دھمکی پر بھڑکے پر عرفان پٹھان ، کہی یہ بڑی بات
IPL 2020 : دھونی کی بیٹی کو ملی دھمکی پر بھڑکے پر عرفان پٹھان ، کہی یہ بڑی بات

آئی پی ایل 2020 میں اب تک مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی چنئی سپرکنگس کی کارکردگی خراب رہی ہے ۔ اب تک کھیلے گئے چھ میچوں میں سے سی ایس کے نے صرف دو میچ جیتے ہیں ۔ ٹیم کو چار میچوں میں شکست ملی ہے اور چار پوائٹنس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں وہ چھٹی پوزیشن پر ہے ۔ چنئی کی پوزیشن اتنی خراب ہے کہ اس مرتبہ ٹیم کا پلے آف میں پہنچنا بھی مشکل لگ رہا ہے ۔ سی ایس کے کی اس خراب کارکردگی کی وجہ سے دھونی ، ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر یوزرس نے دھونی کے کبنہ اور بیٹی کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور دھمکی بھی دی ۔ دھونی کی بیٹی کو ملی دھمکی کے بعد سابق آل راونڈر کرکٹر عرفان پٹھان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔


سی ایس کے نے آئی پی ایل 2020 کا آغاز دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس کو شکست دے کر کیا تھا ۔ اس کے بعد سی ایس کے کو راجستھان رائلس ، دہلی کیپیٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں مسلسل تین شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کے بعد چنئی نے کنگس الیون پنجاب کو 10 وکٹوں سے مات دی ۔ تاہم اس کے بعد ٹیم کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔




عرفان پٹھان نے دھونی کی بیٹی اور ان کے کنبہ کو ملی دھمکیوں اور نازیبا الفاظ کے استعمال کے بعد ایک ٹویٹ کیا ۔ عرفان پٹھان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا : سبھی کھلاڑی اپنا بیسٹ دے رہے ہیں ، کبھی کبھی یہ کام نہیں آپاتا ہے ، لیکن اس سے کسی کو یہ حق نہیں مل جاتا کہ کوئی چھوٹے بچے کو کسی طرح کی دھمکی دے ۔

بتادیں کہ ایم ایس دھونی کو حال ہی میں کے کے آر سے ملی شکست کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس میچ میں چنئی کو جیت کیلئے 168 رن بنانے تھے اور انہوں نے 10 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان 90 رن بنالئے تھے اور آخری دس اوورس میں 78 رن بنانے تھے ۔ تاہم گیارہویں اوورس سے انیسویں اوورس تک چنئی صرف 53 رن ہی بناسکی ۔ ایم ایس دھونی اور کیدار جادھو دونوں نے بارہ بارہ گیندوں میں گیارہ اور سات رن بنائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 10, 2020 07:13 PM IST