ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : شیکھر دھون کی سنچری پر پھرا پانی ، پنجاب نے دہلی کو آسانی سے دی مات

دہلی کپیٹلس نے کنگس الیون پنجاب کو جیت کیلئے 165 رنوں کا ہدف دیا تھا ، جس کو پنجاب نے پانچ وکٹ گنواکر 19 اوورس میں حاصل کرلیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 21, 2020 12:09 AM IST
  • Share this:
IPL 2020 : شیکھر دھون کی سنچری پر پھرا پانی ، پنجاب نے دہلی کو آسانی سے دی مات
IPL 2020 : شیکھر دھون کی سنچری پر پھرا پانی ، پنجاب نے دہلی کو آسانی سے دی مات

نکولس پورن (53) کی دھماکہ خیز نصف سنچری شیکھر دھون (106 ناٹ آؤٹ) کی ریکارڈ دوسری سنچری آج یہاں بھاری پڑی اور کنگس الیون پنجاب نے منگل کے روز دہلی کیپیٹل کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل -13 میں امیدیں زندہ رکھنے کی جیت درج کی۔


دہلی کیپیٹل شیکھر دھون کی شاندار سنچری کے باوجود 20 اوور میں 5 وکٹوں پر صرف 164 رن ہی بنا سکی، جبکہ نکولس پورن اور کرس گیل (29) کے حملوں کی بدولت پنجاب نے 19 اووروں میں پانچ وکٹوں پر 167 رن بناکر میچ جیت لیا۔ یہ 10 میچوں میں پنجاب کی چوتھی جیت ہے اور اس کے آٹھ پوائنٹس ہیں۔ پنجاب اب پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ دہلی کی 10 میچوں میں تیسری شکست کے باوجود 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔




ہدف کے تعاقب میں پنجاب نے کپتان لوکیش راہل کو 17 کے اسکور پر ہی کھو دیا۔ راہل نے 11 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 15 رن بنائے۔ راہل نے اس چھکے کی مدد سے آئی پی ایل میں 100 چھکے بھی مکمل کیے۔

مینک اگروال اور کرس گیل نے دوسری وکٹ کے لئے 35 رن کا اضافہ کیا اور اس شراکت میں مینک نے صرف پانچ رن کی شراکت کی۔ گیل نے اننگز کے پانچویں اوور میں تشار دیشپانڈے کی گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رن بنائے۔ دیشپانڈے کا یہ اوور اس آئی پی ایل کا سب سے مہنگا اوور بن گیا۔ گیل کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے آؤٹ کیا۔ گیل نے 13 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رن بنائے۔ مینک بھی اسی اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ مینک نے پانچ رنز بنائے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 20, 2020 11:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading