ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : پنجاب نے کولکاتہ کو دی 8 وکٹوں سے مات ، کرس گیل اور مندیپ نے مچایا کہرام

پنجاب نے اپنے گیندبازوں کے شاندار مظاہرے سے کولکاتہ کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 149 رن کے معمول کے اسکور پر روکنے کے بعد 18.5 اوور میں دو وکٹ پر 150 رن بنا کر آسان جیت اپنے نام کر لیا۔

  • Share this:
IPL 2020 : پنجاب نے کولکاتہ کو دی 8 وکٹوں سے مات ، کرس گیل اور مندیپ نے مچایا کہرام
کرس گیل نے مچایا کہرام ۔ فائل فوٹو ۔

تیز گیند باز محمد سمیع (35 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد یونیورس باس کرس گیل (51) اور مندیپ سنگھ (نابعد 66) کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت کنگس الیون پنجاب نے اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو پیر کے روز آٹھ وکٹ سے شکست دے کر مسلسل پانچویں جیت درج کی ہے۔ اسی کے ساتھ پنجاب نے پلے آف کے لیے اپنا دعویٰ مضبوط کر لیا ہے۔


پنجاب نے اپنے گیندبازوں کے شاندار مظاہرے سے کولکاتہ کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 149 رن کے معمول کے اسکور پر روکنے کے بعد 18.5 اوور میں دو وکٹ پر 150 رن بنا کر آسان جیت اپنے نام کر لیا۔ پنجاب کی 12 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے اور اس کے 12 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ پنجاب اب چوتھے مقام پرآ گیا ہے۔ کولکاتہ کو دوسری جانب 12 میچوں میں چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے کھاتے میں بھی 12 پوائنٹس ہے۔ کولکاتہ پانچویں مقام پر آ گیا ہے۔


پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے نو وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائے ۔ کولکاتہ کی جانب سے شبھمن گل نے نصف سنچری بنائی ۔ شبھمن گل نے 45 گیندوں پر 57 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں کپتان مورگن نے 40 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ جبکہ لوکی فرگیوسن نے 24 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ کولکاتہ کا کوئی کھلاڑی دہائی کے ہندسہ کو پار نہیں کرسکا جبکہ نتیش رانا اور دنیش کارتک کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔

POINTS TABLE:
150 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اتری پنجاب کی ٹیم نے مندیپ سنگھ اور کرس گیل کی نصف سنچریوں کی بدولت آسانی سے جیت حاصل کرلی ہے ۔ گیل نے 51 رن تو مندیپ سنگھ نے 66 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل نے 28 اور پورن نے دو رن بنائے ۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 26, 2020 11:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading