ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: دلچسپ مقابلے میں کنگس الیون پنجاب نے سن رائزرس حیدرآباد کو 12 رنوں سے شکست دی

کنگس الیون پنجاب نے 11 میچ میں پانچویں جیت درج کی۔ حیدرآباد نے جیتا ہوا میچ گنوا دیا ہے۔ پنجاب نے 7 وکٹ کے نقصان پر 126 رن بنائے۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 114 رن ہی بناسکی۔

  • Share this:
IPL 2020: دلچسپ مقابلے میں کنگس الیون پنجاب نے سن رائزرس حیدرآباد کو 12 رنوں سے شکست دی
IPL 2020: دلچسپ مقابلے میں کنگس الیون پنجاب نے سن رائزرس حیدرآباد کو 12 رنوں سے شکست دی

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ 2020 (آئی پی ایل) کے 43 ویں میچ میں کنگس الیون پنجاب نے حیدرآباد کو 12 رنوں سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب نے 7 وکٹ کے نقصان پر 126 رن بنائے۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 114 رن ہی بناسکی۔ حیدرآباد کو آخری اوور میں 14 رنوں کی ضرورت تھی، لیکن پنجاب کے گیند باز ارش دیپ سنگھ نے اس اوور میں صرف دو رن خرچ کئے۔ اس گیند باز نے پریمیئم گرگ اور سندیپ شرما کو آوٹ کرکے اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔ پنجاب نے اس جیت کے ساتھ ہی پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب نے 11 میچوں میں 5ویں جیت حاصل کی ہے۔


حیدرآباد نے کی بہترین شروعات


127 رن کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے اتری حیدرآباد کو کپتان ڈیوڈ وارنر اور وکٹ کیپر بیرسٹو نے تیز شروعات دی۔ خاص طور پر ڈیوڈ وارنر کافی جارح نظر آئے۔ وارنر نے 2 چھکے اور 3 چوکے کی مدد سے 35 رن بنائے۔ انہوں نے بیرسٹو کے ساتھ مل کر پاور پلے میں ہی حیدرآباد کو 50 رنوں تک پہنچا دیا، لیکن پنجاب نے جیسے ہی اسپنروں کو اٹیک پر لگایا، حیدرآباد بیک فٹ پر آگئی۔ سب سے پہلے ڈیوڈ وارنرکو روی بشنوئی نے 35 رن پر آوٹ کیا۔ اس کے بعد بیرسٹو بھی 19 رن پر آوٹ ہوگئے۔ عبدالصمد کو محمد شمی نے 7 رن پر آوٹ کیا۔ حالانکہ منیش پانڈے اور وجے شنکر نے 33 رنوں کی شراکت کرکے حیدرآباد کو دوبارہ میچ میں لا کھڑا کیا۔


17 ویں اوور میں پنجاب کی واپسی

اس کے بعد 17 ویں اوور سے پنجاب نے دوبارہ واپسی کی۔ کرس جارڈن نے منیش پانڈے کو 15 رنوں پر آوٹ کرکے اپنی ٹیم کو ایک امید دلائی۔ 18 ویں اوور میں ارش دیپ نے وجے شنکر کو 26 رن پر آوٹ کرکے اپنی ٹیم کو جیتنے کا حوصلہ دیا۔ آخری 2 اوور میں حیدرآباد کو 17 رن چاہئے تھے، لیکن کرس جارڈن نے اس اوور میں محض 3 رن خرچ کرکے دو وکٹ حاصل کرلئے۔ کرس جارڈن نے مسلسل دو گیندوں پر ہولڈر اور راشد خان کو آوٹ کیا۔

آخری اوور میں چاہئے تھے 14 رن

آخری اوور میں سن رائزرس حیدرآباد کو 14 رنوں کی ضرورت تھی اورکپتان کے ایل راہل نے گیند ارش دیپ سنگھ کے ہاتھوں میں دی۔ ارش دیپ نے پہلی گیند پر پریمیئم گرگ کو بھی پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد چوتھی گیند پر انہوں نے کوئی رن نہیں دیا۔ پانچویں گیند پرخلیل احمد رن آوٹ ہوگئے اور اس طرح حیدرآباد کی ٹیم محض 114 رنوں پر سمٹ گئی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 24, 2020 11:58 PM IST