ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: دنیش کارتک نے 5 میچوں میں نہیں لگایا تھا ایک بھی چھکا، کنگس الیون پنجاب کے خلاف مچا دیا کہرام

انڈین پریمیئر لیگ 2020 (IPL 2020) میں ابو ظہبی میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف کھیلے جارہے مقابلے میں دنیش کارتک نے 22 گیندوں میں نصف سنچری لگائی ہے۔ اس دلچسپ میچ میں کے کے آر نے پنجاب کو دو رن سے ہرا دیا ہے۔

  • Share this:
IPL 2020: دنیش کارتک نے 5 میچوں میں نہیں لگایا تھا ایک بھی چھکا، کنگس الیون پنجاب کے خلاف مچا دیا کہرام
IPL 2020: دنیش کارتک نے 5 میچوں میں نہیں لگایا تھا ایک بھی چھکا، کنگس الیون پنجاب کے خلاف مچا دیا کہرام

نئی دہلی: دو سال پہلے کنگس الیون پنجاب (Kings XI Punjab) کے خلاف اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں 22 گیندوں میں نصف سنچری لگانے والے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) کے کپتان دنیش کارتک نے ایک بار پھر سے وہی کارنامہ دوہرایا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ 2020 (IPL 2020) میں ابو ظہبی میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف کھیلے جارہے مقابلے میں دنیش کارتک نے ایک بار پھر سے 22 گیندوں میں نصف سنچری لگائی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان دنیش کارتک نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 164 رن کا اسکور کھڑا کیا۔


دنیش کارتک نے اپنی اننگ میں لگائے 8 چوکے اور 2 چھکے


اس میچ میں دنیش کارتک (Dinesh Karthik) نے 29 گیندوں میں 58 اور شبھمن گل (Shubman Gill) نے 47 گیندوں میں 57 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ 11 اوور تک کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 63 رن تھا۔ اس کے بعد 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دنیش کارتک نے اپنی اس نصف سنچری اننگ میں 8 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اپنی اس اننگ کے ساتھ دنیش کارتک نے نقادوں کی بولتی بھی بند کردی۔


دنیش کارتک پر آغاز سے تھا دباو

دنیش کارتک بطور کپتان آئی پی ایل میں آغاز سے ہی کافی دباو اور نقادوں کو جھیل رہے ہیں۔ اس سے پہلے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی کمان گوتم گمبھیر کے ہاتھوں میں تھی، جنہوں نے دو بار ٹیم کو آئی پی ایل خطاب جتایا۔ گوتم گمبھیر کی کپتانی میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم 2012 اور 2014 میں چمپئن بنی تو وہیں 2011، 2016 اور 2017 میں وہ پلے آف میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔

 بطور کپتان دنیش کارتک کے آئی پی ایل میں 1000 رن پورے ہوگئے ہیں۔ ویسے آئی پی ایل میں اب تک 188 میچوں میں دنیش کارتک نے 26.67 کی اوسط اور 130.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3761 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 19 نصف سنچری لگائی ہیں۔

بطور کپتان دنیش کارتک کے آئی پی ایل میں 1000 رن پورے ہوگئے ہیں۔ ویسے آئی پی ایل میں اب تک 188 میچوں میں دنیش کارتک نے 26.67 کی اوسط اور 130.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3761 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 19 نصف سنچری لگائی ہیں۔


بطور کپتان دنیش کارتک کے پورے ہوئے 1000 رن

بطور کپتان دنیش کارتک کے آئی پی ایل میں 1000 رن پورے ہوگئے ہیں۔ ویسے آئی پی ایل میں اب تک 188 میچوں میں دنیش کارتک نے 26.67 کی اوسط اور 130.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3761 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 19 نصف سنچری لگائی ہیں۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں اب تک ہوئے 6 میچوں میں دنیش کارتک نے 17.83 کی اوسط سے 138.96 کے اسٹرائیک ریٹ سے 107 رن بنائے ہیں۔ اب تک انہوں نے ایک نصف سنچری لگائی ہے۔ اس سیزن میں انہوں نے 14 چوکے اور دو چھکے لگائے ہیں۔ آج کی اننگ سے پہلے دنیش کارتک نے 30، 0،1،6 اور 12 رن بنائے تھے۔

2019 میں پلے آف میں نہیں پہنچ پائی تھی کے کے آر

ایسے میں دنیش کارتک پر 2018 میں کپتان بننے کے بعد سے کافی دباو رہا۔ 2018 میں شروعات میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم سنبھلی اور پلے آف تک پہنچی تھی۔ اس کے بعد 2019 میں ٹیم پلے آف سے باہر ہوگئی تھی۔ آئی پی ایل 2020 میں اب تک 5 میچوں میں سے کے کے آر نے تین میں جیت حاصل کی ہیں اور پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے مقام پر ہے۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں شروعات سے ہی دنیش کارتک کے پرفارمنس کو لے کر سوال اٹھ رہے تھے، لیکن چھٹے میچ میں دنیش کارتک اپنے پورے رنگ میں نظر آئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 10, 2020 11:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading