ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : انتہائی سنسنی خیز مقابلہ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے کنگس الیون پنجاب کو دی شکست

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم نے چھ وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 اوورس میں 164 رن بنائے اور کنگس الیون پنجاب کو جیت کیلئے 165 رنوں کا ہدف دیا ، جس کے جواب کنگس الیون پنجاب کی ٹیم پانچ وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 اوورس میں 162 رن ہی بناسکی ۔

  • Share this:
IPL 2020 : انتہائی سنسنی خیز مقابلہ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے کنگس الیون پنجاب کو دی شکست
IPL 2020 : انتہائی سنسنی خیز مقابلہ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے کنگس الیون پنجاب کو دی شکست

آئی پی ایل کے ایک سنسنی خیز میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے کنگس الیون پنجاب کو دو رنوں سے شسکت دیدی ۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے میدان پر اتری کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم نے چھ وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 اوورس میں 164 رن بنائے اور کنگس الیون پنجاب کو جیت کیلئے 165 رنوں کا ہدف دیا ، جس کے جواب کنگس الیون پنجاب کی ٹیم پانچ وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 اوورس میں 162 رن ہی بناسکی ۔


انتہائی دلچسپ رہا آخری اوور


کنگس الیون پنجاب کو آخری اوور میں جیت کیلئے 14 رن چاہئے تھے ۔ کے کے آر کے کپتان دنیش کارتک نے گیند سنیل نارائن کو تھمائی ۔ میکسویل اور مندیپ سنگھ دو نئے بلے باز کریز پر موجود تھے ۔ نارائن کی پہلی گیند پر میکسویل نے دو رن بنائے ۔ دوسری گیند پر کوئی رن نہیں بنا ۔ اس کے بعد میکسویل نے تیسری گیند پر چوکا لگا کر پنجاب کیلئے امید پیدا کی ۔ چوتھی گیند پر میکسویل ایک رن ہی بناسکے اور اس کے بعد پانچویں گیند پر مندیپ سنگھ نے بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کی ، مگر وہ کیچ آوٹ ہوگئے ۔ آخری گیند پر برابری کیلئے چھ رنوں کی ضرورت تھی ، مگر میکسویل چوکا ہی لگا سکے اور اس طرح پنجاب نے میچ کو دو رنوں سے گنوا دیا ۔


اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرنے کیلئے اتری کولکاتہ کی ٹیم کی جانب سے شبھم گل اور کپتان دنیش کارتک نے شاندار بلے بازی کی اور دونوں نے نصف سنچری بنائی ۔ شبھم گل نے 47 گیندوں میں 57 رن کی اننگز کھیلی تو وہیں کپتان دنیش کارتک نے 29 گیندوں میں 58 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ راہل ترپاٹھی نے چار رن ، نتیش رانا نے دو رن ، مورگن نے 24 رن ، آندرے رسیل نے پانچ رن اور پیٹ کمنس نے پانچ رن بنائے ۔

کپتان دنیش کارتک نے 29 گیندوں میں 58 رن بنائے ۔
کپتان دنیش کارتک نے 29 گیندوں میں 58 رن بنائے ۔


ہدف کے تعاقب میں اتری پنجاب کی ٹیم کی شروعات کافی اچھی رہی اور دونوں سلامی بلے بازوں نے پہلی وکٹ کیلئے شاندار 115 رنوں کی شراکت داری کی ۔ مینک اگروال 56 رن بناکر پویلین لوٹے ۔ جبکہ کپتان کے ایل راہل نے شاندار 74 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ نکولس پورن نے 16 رن ، سمرن سنگھ نے چار رن اور میکسویل نے 10 رن بنائے ۔

17 ویں اوورس تک میچ پوری طرح سے کنگس الیون پنجاب کی طرف تھا ، مگر اٹھارہویں اوورس میں سنیل نارائن نے انتہائی کفایتی گیند بازی کی اور میچ کو تھوڑا دلچسپ بنادیا ۔ اس کے بعد 19 ویں اوورس میں کرشنا نے شاندار گیند بازی کی اور صرف چھ رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے میچ کو انتہائی دلچسپ بنادیا اور پھر آخری اوور میں پنجاب کی ٹیم مطلوبہ 14 رن نہیں بناسکی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 10, 2020 07:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading