ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : راجستھان رائلس باہر ، کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے پلے آف میں پہنچے کی امید بڑھی

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلس پر بڑی جیت درج کرکے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کیا ہے اور اب بھی پلے آف کی ریس میں برقرار ہے ۔

  • Share this:
IPL 2020 : راجستھان رائلس باہر ، کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے پلے آف میں پہنچے کی امید بڑھی
IPL 2020 : راجستھان رائلس باہر ، کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے پلے آف میں پہنچے کی امید بڑھی

آئی پی ایل کے 54 ویں میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلس کو ہرا دیا ہے ۔ اس شکست کے ساتھ ہی راجستھان رائلس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے وہیں کولکاتہ نائٹ رائیڈر نے جیت کے بعد پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ہے ۔ راجستھان رائلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 191 رن بنائے ، جس کے جواب میں راجستھان کی ٹیم صرف 131 رن ہی بناسکی اور یہ میچ 60 رنوں سے ہار گئی ۔


کولکاتہ کی جیت کے ہیرو پیٹ کمنس رہے ، جنہوں نے چار وکٹ لئے ۔ ساتھ ہی کپتان مورگن نے بھی ناٹ آوٹ 68 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے 14 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور اس کے نیٹ رن ریٹ میں بھی بہتری آئی ہے اور اب وہ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔ تاہم کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی پلے آف میں جگہ کا فیصلہ سن رائزرس حیدرآباد اور ممبئی کے درمیان میچ کے بعد ہی ہوگا


POINTS TABLE:


کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے کپتان مورگن کی بدولت پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 191 رن بنائے ۔ کپتان کے علاوہ راہل ترپاٹھی نے 39 رن ، شبھمن گل نے 36 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں آندرے رسیل نے 25 رن اور پیٹ کمنس نے 15 رن بنائے ۔

ادھر راجستھان رائلس کیلئے سب سے زیادہ رن جوس بٹلر نے بنائے ۔ انہوں نے 35 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ بٹلر کے علاوہ بین اسٹوکس نے 18 رن ، راہل تیوتیا نے 31 رن ، شریس گوپال نے 23 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی دہائی کے ہندسہ تک نہیں پہنچ سکا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 02, 2020 12:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading