ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020, KXIP Vs RCB : کپتان وراٹ کوہلی پر لگا 12 لاکھ روپے کا جرمانہ ، جانئے کیا ہے معاملہ

IPL 2020, RCB Vs KXIP: آئی پی ایل کے چھٹے میچ میں بنگلورو کی ٹیم 97 رنوں سے میچ ہار گئی ۔ پنجاب نے آر سی بی کو 109 رنوں پر ہی سمیٹ دیا ۔

  • Share this:
IPL 2020, KXIP Vs RCB : کپتان وراٹ کوہلی پر لگا 12 لاکھ روپے کا جرمانہ ، جانئے کیا ہے معاملہ
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی پی ایل ، بی سی سی آئی ۔

کنگس الیون پنجاب کے خلاف کراری شکست کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ وراٹ کوہلی پر سلو اور ریٹ کیلئے 12 لاکھ روپے کا بھاری بھرکم جرمانہ لگایا گیا ہے ۔ وراٹ کی ٹیم نے مقررہ وقت میں 20 اوورس پورے نہیں کئے ، جس کی وجہ سے پنجاب کی اننگز کافی دیر سے ختم ہوئی ۔ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق وقت پر اوور پورے نہیں ہونے پر کپتان پر جرمانہ لگایا جاتا ہے ۔ آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں پہلی مرتبہ کسی کپتان کو سلو اوور ریٹ کیلئے یہ سزا دی گئی ہے ۔ بتادیں کہ مسلسل غلطی دوہرانے پر میچ سے کپتان کو سسپینڈ بھی کردیا جاتا ہے ۔


بتا دیں کہ جمعرات کو پنجاب کے خلاف وراٹ کوہلی نے چھ گیند بازوں کا استعمال کیا تھا ۔ ہر گیند باز نے تھوک کے بھاو میں رن لٹائے ۔ اس دوران وراٹ کوہلی تقریبا ہر گیند باز سے بات چیت کررہے تھے ، جس کی وجہ سے ایک ایک اوور پورا ہونے میں کافی وقت لگ رہا تھا ۔ ساتھ ہی ڈیل اسٹین اور امیش یادو اوور پورا کرنے میں کافی وقت لے رہے تھے ۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل نے بھی وراٹ کوہلی کی ٹیم کو کافی پریشان کیا ۔ انہوں نے صرف 69 گیندوں پر تابڑتوڑ اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی نے راہل کے دو کیچ بھی ڈراپ بھی کئے ۔ کپتان وراٹ اس کے بعد باونڈی پر کافی مایوس نظر آرہے تھے ۔


پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے بنگلور کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی اور محض 69 گیندوں میں 132 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔
پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے بنگلور کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی اور محض 69 گیندوں میں 132 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔


آری سی بی کی کراری شکست

انڈین پریمیئر لیگ کے چھٹے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کو کنگس الیون پنجاب کے خلاف انتہائی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پنجاب نے بنگلورو کو 97 رنوں کے بڑے فرق سے ہرا دیا ۔ پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 206 رن بنائے ، جس کے جواب میں بنگلورو کی ٹیم 109 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔ کپتان وراٹ سے لے کر ٹیم کے سبھی اسٹار کھلاڑی فلاپ ہوگئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 25, 2020 10:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading