ہوم » نیوز » اسپورٹس

Csk vs MI IPL 2020 : امباتی رائیڈو اور فاف ڈوپلیسس کا دھماکہ ، چنئی نے ممبئی انڈینس کو دی پانچ وکٹوں سے شکست

ممبئی انڈینس کی ٹیم نے مقررہ 20 اورس میں نو وکٹ گنواکر 162 رن بنائے اور چنئی سپرکنگس کو جیت کیلئے 163 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔ چنئی سپرکنگس نے پانچ وکٹ کھوکر چار گیندیں باقی رہتے ہوئے ہی میچ کو اپنے نام کرلیا ۔

  • Share this:
Csk vs MI IPL 2020 : امباتی رائیڈو اور فاف ڈوپلیسس کا دھماکہ ، چنئی نے ممبئی انڈینس کو دی پانچ وکٹوں سے شکست
Csk vs MI IPL 2020 : امباتی رائیڈو اور فاف ڈوپلیسس کو دھماکہ ، چنئی نے ممبئی انڈینس کو دی پانچ وکٹوں سے شکست

انڈین پریمیئر لیگ 2020 ( آئی پی ایل 2020 ) کے پہلے میچ میں چنئی سپرکنگس نے امباتی رائیڈو اور فاف ڈوپلیسس کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ممبئی انڈینس کو افتتاحی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری ممبئی انڈینس کی ٹیم نے مقررہ 20 اورس میں نو وکٹ گنواکر 162 رن بنائے اور چنئی سپرکنگس کو جیت کیلئے 163 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔ چنئی سپرکنگس نے پانچ وکٹ کھوکر چار گیندیں باقی رہتے ہوئے ہی میچ کو اپنے نام کرلیا ۔


ہدف کے تعاقب میں اتری چنئی سپرکنگس کی شروعات کافی خراب رہی اور اس کے دونوں سلامی بلے باز دوسرے اوور میں ہی پویلین لوٹ گئے ۔ شین واٹسن چار رن جبکہ مرلی وجے ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ مگر اس کے بعد فاف ڈو پلیسس اور امباتی رائیڈو نے شاندار بلے بازی کی اور 115 رنوں کی شاندار شراکت داری کرکے میچ کے رخ کو ہی پوری طرح سے چنئی سپرکنگس کی طرف موڑ دیا ۔ رائیڈو نے شاندار 71 رنوں کی اننگز کھیلی جبکہ فاف ڈو پلیسس ناٹ آوٹ 58 رن بناکر میچ جتا کر ہی پویلین لوٹے ۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ رویندر جڈیجہ نے 10 رن جبکہ سیم کرن نے 18 رن بنائے ۔ ممبئی کی طرف سے بولٹ ، پیٹنسن ، بمراہ ، کرونال پانڈیا اور راہل چاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔


اس سے پہلے ممبئی انڈینس کو روہت شرما کے طور پر پہلا جھٹکا لگ چکا ہے ۔ روہت شرما 10 گیندوں پر 12 رن بناکر پیوش چاولہ کے شکار بن گئے ۔ ممبئی انڈینس ابھی کپتان روہت شرما کے جھٹکے سے باہر بھی نہیں نکل پائی تھی کہ سیم کرن نے آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینس کو کوئنٹن ڈی کاک کے طور پر دوسرا جھٹکا دیا ۔ ڈی کاک آتشی بلے بازی کررہے تھے ۔ انہوں نے 20 گیندوں میں 33 رن بنائے ۔ مڈ وکٹ پر سیم کرن نے ڈی کاک کو شین واٹسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا ۔ اسی کے ساتھ ہی ممبئی کے دونوں سلامی بلے باز پویلین لوٹ گئے ہیں ۔


کوئنٹن ڈی کاک کے بعد 17 رن بنا کر سوریہ کمار یادو بھی آوٹ ہوگئے ۔ سوریہ کمار دیپک چاہر کے شکار بنے ۔ ممبئی انڈینس کو تیسرا جھٹکا 92 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ سوریہ کمار کے بعد 121 کے مجموعی اسکور پر ممبئی انڈینس کو چوتھا جھٹکا سوربھ تیواری کی شکل میں لگا ۔ تیواری 42 رن بناکر رویندر جڈیجہ کے شکار بنے ۔ اسی اوور میں جڈیجہ نے ہاردک پانڈیا کو بھی پویلین کی راہ دکھادی ۔ ہاردک پانڈیا 14 رن بناکر آوٹ ہوئے اور اس طرح ممبئی انڈینس نے 124 کے مجموعی اسکور پر پانچ وکٹ گنوا دئے ۔

ممبئی انڈینس کی ٹیم نے مقررہ 20 اورس میں نو وکٹ گنواکر 162 رن بنائے اور چنئی سپرکنگس کو جیت کیلئے 163 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔
ممبئی انڈینس کی ٹیم نے مقررہ 20 اورس میں نو وکٹ گنواکر 162 رن بنائے اور چنئی سپرکنگس کو جیت کیلئے 163 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔


علاوہ ازیں کیرون پولارڈ نے 18 رن ، کرونال پانڈیا نے تین رن ، جیمس پیٹنسن نے دو رن اور جسپریت بمراہ نے پانچ رن بنائے ۔ چنئی سپرکنگس کی طرف سے لنگی نگڈی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ دیپک چاہر اور رویندر جڈیجہ کو دو دو وکٹ ملے ۔ سیم کرن اور پیوش چاولہ نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

ممبئی انڈینس کی ٹیم : روہت شرما ، کوئنٹن ڈی کاک ، سوریہ کمار یادو ، سوربھ تیواری ، کرونال پانڈیا ، ہاردک پانڈیا ، کائرن پولارڈ ، جیمس پیٹنسن ، راہل چاہر ، ٹرینٹ بولٹ ، جسپریت بمراہ ۔

چنئی سپرکنگس کی ٹیم : مرلی وجے ، شین واٹسن ، فاف ڈوپلیسس ، امباتی رائیڈو ، کیدار جادھو ، ایم ایس دھونی ، رویندر جڈیجہ ، سیم کرن ، دیپک چاہر ، پیوش چاولا ، لنگی اینگڈی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 19, 2020 07:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading