ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : ممبئی انڈینس کے سبھی سپر اسٹار ہوئے فلاپ ، یہ "غلطی" سبھی کو لے ڈوبی!

چنئی کے خلاف ممبئی کا ہر اسٹار بلے باز فلاپ رہا ۔ ہر بلے باز کو اچھی شروعات ملی ، لیکن زیادہ جارحیت دکھانے کی کوشش میں دھونی کے گیند بازوں کو وہ اپنا وکٹ تحفہ میں دیتے چلے گئے ۔

  • Share this:
IPL 2020 : ممبئی انڈینس کے سبھی سپر اسٹار ہوئے فلاپ ، یہ
IPL 2020 : ممبئی انڈینس کے سبھی سپر اسٹار ہوئے فلاپ ، یہ "غلطی" سبھی کو لے ڈوبی!

ٹی ٹوینٹی کرکٹ کو تابڑتوڑ انداز میں ضرور کھیلا جاتا ہے ، لیکن اس کھیل میں طوفانی اننگز بھی تھوڑی عقلمندی اور ہوشیاری کے ساتھ کھیلی جاتی ہے ۔ آئی پی ایل 2020 کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینس کے بلے باز یہی ہوشیار نہیں دکھا سکے ۔ چنئی کے خلاف ممبئی کا ہر اسٹار بلے باز فلاپ رہا ۔ ہر بلے باز کو اچھی شروعات ملی ، لیکن زیادہ جارحیت دکھانے کی کوشش میں دھونی کے گیند بازوں کو وہ اپنا وکٹ تحفہ میں دیتے چلے گئے ۔


ممبئی انڈینس کو کپتان روہت شرما اور سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے تیز شروعات دلائی ۔ کپتان نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر کھاتہ کھولا تو وہیں ڈی کاک نے بھی پہلے ہی اوور میں چوکا لگایا ۔ دونوں بلے بازوں نے صرف ساڑھے چار اووس میں ہی 46 رن بنا ڈالے ، لیکن اس کے بعد شروع ہوا غلطیوں کا سلسلہ ۔ سب سے پہلے روہت شرما نے پیوش چاولہ کی گیند پر ہوا میں شاٹ کھیلا ۔ چوکا لگانے کی کوشش کی ، لیکن سیم کرن نے آسان کیچ پکڑ لیا ۔


کپتان روہت شرما کے آوٹ ہونے کے بعد ڈی کاک نے بھی سنبھل کر کھیلنے کی کوشش نہیں کی ۔ انہوں نے پہلا وکٹ گرنے کے دو گیندوں کے بعد ہی سیم کرن کی گیند پر ہوا میں شاٹ کھیل دیا ۔ نتیجہ وہ بھی 33 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ سوریہ کمار یادو بھی اچھی فارم میں نظر آرہے تھے ، لیکن چھکا لگانے کی کوشش میں وہ بھی دیپک چاہر کے شکار بن بیٹھے ۔


چنئی کے خلاف ممبئی کا ہر اسٹار بلے باز فلاپ رہا ۔ ہر بلے باز کو اچھی شروعات ملی ، لیکن زیادہ جارحیت دکھانے کی کوشش میں دھونی کے گیند بازوں کو وہ اپنا وکٹ تحفہ میں دیتے چلے گئے ۔
چنئی کے خلاف ممبئی کا ہر اسٹار بلے باز فلاپ رہا ۔ ہر بلے باز کو اچھی شروعات ملی ، لیکن زیادہ جارحیت دکھانے کی کوشش میں دھونی کے گیند بازوں کو وہ اپنا وکٹ تحفہ میں دیتے چلے گئے ۔


15 ویں اوورس میں ممبئی کو بڑا نقصان

ممبئی انڈینس کو دوہرا جھٹکا پندرہویں اوورس میں لگا ۔ رویندر جڈیجہ کے اس اوور میں اس نے سوربھ تیواری اور ہاردک پانڈیا کا وکٹ گنوا دیا ۔ سوربھ تیواری 42 رن بناکر جڈیجہ کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں ڈوپلیسس کو کیچ تھما بیٹھے ۔ ہاردک پانڈیا نے دو چھکے لگا کر اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا ، لیکن سوربھ تیواری کا وکٹ گرنے کے باوجود انہوں نے ہوا میں شاٹ کھیلا اور 14 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ ممبئی کے مڈل آرڈر کی ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والے کیرون پولارڈ نے بھی خراب شاٹ کھیل کر 18 رن پر اپنا وکٹ گنوادیا ۔ نتیجہ ایک وقت جو ممبئی انڈینس 200 رنوں کے قریب پہنچتی ہوئی نظر آرہی تھی ، وہ صرف 162 رن ہی بناسکی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 19, 2020 10:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading