ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : ممبئی انڈینس نے دہلی کو دی مات ، سوریہ کمار اور ڈی کاک نے دلائی جیت

IPL 2020 : کوئنٹن ڈی کاک (53) اور سوریہ کما یادو (53) کی نصف سنچریوں کی بدولت دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس نے دہلی کیپیٹلس کو اتوار کو آئی پی ایل مقابلے میں پانچ وکٹ سے شکست دے دی ۔

  • Share this:
IPL 2020 : ممبئی انڈینس نے دہلی کو دی مات ، سوریہ کمار اور ڈی کاک نے دلائی جیت
IPL 2020 : ممبئی انڈینس نے دہلی کو دی مات ، سوریہ کمار اور ڈی کاک نے دلائی جیت

کوئنٹن ڈی کاک (53) اور سوریہ کما یادو (53) کی نصف سنچریوں کی بدولت دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس نے دہلی کیپیٹلس کو اتوار کو آئی پی ایل مقابلے میں پانچ وکٹ سے شکست دے دی ۔ ممبئی کی سات میچو ں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ دہلی کی سات میچوں میں دوسری شکست ہے۔ ممبئی کی ٹیم اس جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچ گئی ہے ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے سلامی بلے باز شیکھر دھون (ناٹ آوٹ 69) کی شاندار نصف سنچری اور کپتان شریس ایئر 42 رنوں سے 20 اوورس میں چار وکٹ پر 162 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا ، جس کو ممبئی نے 19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 166 رن بناکر جیت حاصل کرلی ۔


ممبئی انڈینس کی شروعات اچھی نہیں رہی ۔ کپتان روہت شرما صرف پانچ رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ حالانکہ کوئنٹن ڈی کاک اور سوریہ کمار یادو نے ممبئی پر دباو نہیں آنے دیا ۔ دونوں نے تیسری وکٹ کیلئے 46 رنوں کی شراکت داری کی ۔ ڈی کاک نے شاندار نصف سنچری بنائی ۔ حالانکہ وہ 53 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔


ڈی کاک کے آوٹ ہونے کے بعد سوریہ کمار نے محاذ سنبھالا اور انہوں نے تابڑتوڑ بلے بازی کرتے ہوئے ایشان کشن کے ساتھ 53 رنوں کی شراکت داری کی ۔ سوریہ کمار نے 31 گیندوں میں نصف سنچری بنائی ۔ سوریہ کمار 53 رن بناکرآوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا آتے ہی صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد کرونال پانڈیا اور کیرون پولارڈ نے ٹیم کو جیت دلادی ۔


ممبئی کی سات میچو ں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ دہلی کی سات میچوں میں دوسری شکست ہے۔
ممبئی کی سات میچو ں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ دہلی کی سات میچوں میں دوسری شکست ہے۔


اس سے پہلے دہلی کیپٹلس نے سلامی بلے بازی شیکھر دھون کی ناٹ آوٹ 69 رنوں کی اننگز اور کپتان سریش ایئر کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے 85 رنوں کی شراکت کی بدولت ممبئی انڈینس کے خلاف چار وکٹ پر 162 رن بنائے ۔ دھون نے 52 گیندوں کی اننگز کے دوران چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر فارم میں واپسی کی جبکہ شاندار فارم میں چل رہے کپتان ایئر نے 33 گیندوں میں 42 رن کی اننگز کھیلی ، جس میں پانچ چوکے شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ پرتھوی شا نے چار رن ، اجنکیا رہانے نے پندرہ رن ، مارکس اسٹوئنس نے تیرہ رن اور الیکس کیری نے 14 رن بنائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 11, 2020 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading